ڈاکٹر سرفراز حسین

ڈاکٹر سرفراز حسین، زرعی کیمیادان پیسٹیسائیڈ کوالٹی کنٹرول لیبارٹری ، فیصل اۤباد کو تحقیقاتی ادارہ شورزدہ اراضیات، پنڈی بھٹیاں کا اضافی چارج مورخہ (11.04.2019) کوسونپاگیا۔ڈاکٹرسرفراز حسین، تحقیقاتی ادارہ شورزدہ اراضیات، پنڈی بھٹیاں میں کلراٹھی زمینوں کی بحالی ، فصلوں کی کامیاب کاشت کی ٹیکنالوجی، کیمیائی کھادوں کے بہتر استعمال اور کلر کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی فصلوں کی اقسام پر تحقیق میں اہم کردار کر رہے ہیں۔ وہ ٹیوب ویل کے کھارے پانی کے سائنسی استعمال کے بارے میں کاشت کار حضرات کو تفصیلی تجزیہ کے بعد فصلوں کی کاشت کے بارے میں سفارشات مہیا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ادارہ ھذا کے مالی تخمینوں ، انتظامی امور اور تیکنیکی کاموں کی  انجام دہی کے ذمہ دار ہیں۔