ڈاکٹر سید اعجاز الحسن

ڈاکٹر سید اعجاز الحسن  جو کہ ادارہ تحقیقات آلو  ساہیوال کے موجودہ ڈائریکٹر ہیں نے  یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد  سے   1991 میں  ایم ایس سی(آنرز) پلانٹ بریڈنگ اور جنیٹکس  میں ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں ، انہوں نے اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر کی حیثیت سے محکمہ زراعت پنجاب (ریسرچ ونگ) میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے پروڈکشن ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں پر 19 سال تک اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر کی حیثیت سے کام کیا۔ ساہیوال میں مکئی اورجوار  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں انہیں 2008 میں اسسٹنٹ بوٹنسٹ (مکئی) کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔  انہوں نے پی ایچ ڈی (پلانٹ بریڈنگ اور جنیٹکس)  کی ڈگری  2008 میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد   سے لی ۔سال 2011 کے دوران انہیں مکئی اور جوار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، یوسف والا ، ساہیوال میں جوار  بوٹنسٹ کے طور پر  تعینات کیا گیا۔ انہوں نے 2011 کے بعد سے ادارہ تحقیقات آلو ، ساہیوال میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 2013 سے اب تک بطور ڈائریکٹر ، ادارہ تحقیقات آلو ، ساہیوال میں کام کررہے ہیں .