چوہدری محمد ندیم اختر

چوہدری محمد ندیم اختر نے اگست 2010 میں مین لائبریری ، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ، فیصل آباد  کوجوائن کیا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ، لاہور سے ڈیجیٹل لائبریریز میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی- وہ مین لائبریری ، آر ی ڈیجیٹل لائبریریز اور آئی-ٹی  سیکشن کی سرگرمیوں کی نگرانی اور رہنما ئی کرتے ہیں۔انہوں نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں سب سے پہلی ان ہاؤس ڈیجیٹل لائبریری قا ئم کی ، جو پاکستان کی تمام زرعی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں سب سے بڑی ڈیجیٹل لائبریری ہے۔انہوں نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز ، ڈیجیٹل ایرا میں لائبریری مینجمنٹ ، ڈیجیٹل لائبریریز پلجرز م  سافٹ وئیر، اینڈنوٹ ، مینڈلے ، ایس پی ایس ایس ، این ویو  و، ویب اور آن لائن ایپلی کیشنز اور سائنسدانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ریسورس پرسن کی حیثیت سے 100 سے زیادہ تربیتی پروگرام کروائے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں بہت سارے تحقیقی مقالے پیش کیے۔