ڈی این اے بارکوڈنگ /فنگر پرنٹنگ کے ذریعے کپاس ، گندم ، مکئی ، آلو ، ٹماٹر اور کھجور کی اقسام / ہائبرڈ کی شناخت

زرعی نظام میں پودوں کی کاشت داراقسام کی شناخت ایک اہم ترین پہلو ہے۔ فصلوں کی تجارت میں فصلوں کی مختلف اقسام کا مستقل ارتقاء  ہوتا رہتا ہے۔ کاشت کی گئی اقسام اکثرایک جیسی ہوتی ہیں اس لئے مختلف اقسام کی شناخت کے لئے ایک موثر طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان اقسام کی افزائش اور رجسٹریشن کے عمل ، بیج کی پیداوار ، تجارت اور معائنہ اور نسل دینے والے کے حقوق کے ساتھ ساتھ کسانوں کے فوائد کو مدنظر رکھنا بھی بہت  اہم ہے۔چونکہ فصلوں کے تعارف اور بہتری کے تجربات میں کاشت دار اقسام کی پہچان اور درجہ بندی پہلا قدم ہوتی ہیں۔ کاشت دار اقسام کی اس بر وقت اور تیز ترین پہچان اور درجہ بندی کے ذریعے ان اقسام کی جینیاتی بہتری اور تعارف کے متعلق اہم معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مقاصد

متعددفصلوں کی اقسام / ہائبرڈز کی جینیاتی شناخت کے لئے کثیرالاشکالی مالیکیولر ماکرز کے ذریعے تشخیصی کنجی کی تشکیل مندرجہ ذیل فصلوں میں: 

  • کپاس 
  • گندم
  • مکئی
  • ٹماٹر
  • آلو
  • کھجور

نتائج

تحقیقاتی ادارہ برائے زرعی بائیو ٹیکنالوجی نے جینومکس لیبارٹری تیار کی ہے جہاں ڈی این اے فنگر پرنٹنگ آلات کو جینیاتی امتیازی تحقیق اور فصل کی مختلف اقسام کی شناخت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ جینوم کا احاطہ کرنے کے لئے ڈی این اے مارکر کا ایک مجموعہ استعمال کرکے اس پروجیکٹ کو اعلی قدر والی فصلوں / پھل دار درختوں جیسے کاٹن ، گندم ، مکئی ، آلو ، ٹماٹر اور کھجور پر تحقیق کرنے کامنصوبہ بنایا گیا ہے۔