ہارٹیکلچر ریسرچ اسٹیشن پر ٹشو کلچر لیبارٹری کا قیام اور علاقائی زرعی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ ، بہاولپور میں مزید سہولیات کی فراہمی

پا کستان کھجور کی  پیداوار میں 7 ویں نمبر پر ہے۔ کھجور کی صنعت کی تیز رفتار نشوونما کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کی بڑے پیمانے پر نرسری کی قلت ہے۔ کھجورکے پودوں کی نرسری کی بڑے پیمانے پر پیداوار صرف اس کی ٹشو کلچر تکنیک کے ذریعہ ممکن ہے۔ لہذا ٹشو کلچر لیبارٹری کے قیام کے ذریعے اس رکاوٹ کودور کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹشو کلچر تکنیک کے  تمام اہم پہلو وٰں کا اس  پراجیکٹ  کے تحت احاطہ کیا جائے گا

مقاصد

مجوزہ لیباٹری کے قیام کے بعد ہر سال ٹشو کلچرسے تیار کردہ کھجورکے پودوں کی پنیری کا فی تعداد میں تیار کی جا سکے گی اور پودے باغبانوں کو فراہم کیئے جا سکیں گے۔ پودوں کی تیاری میں تیزی سے ترقی کے لیے مزید رقبہ تیار کیا جائے گا اور معاشی فوائد حاصل کئے جائیں گے۔

نتائج

  • نرسری کے پودوں کی تیزی سے افزائش نسل
  • بہترین خصوصیات کے حامل پودا جات کی رقبہ میں شجر کاری
  • باغبان حضرات کی معاشی وسماجی بہتر
  • باغبان حضرات کی مجموعی پیداوار اور پھل کی خصوصیات میں اضافہ