موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والی سبزیوں کی نئی ا وردوغلی اقسام کی تیاری

ادارہ تحقیقات سبزیات فیصل آباد 40 سے زائد سبزیوں پر کام کر تا ہے جن میں سے 26 سبزیوں پر بریڈنگ پروگرام جاری ہے ۔ ریسر چر کی کمی کی وجہ سے ادارہ ہذا کو اپنا بریڈنگ پروگرام جا ری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں بدلتے موسمی حا لات کی وجہ سے ملک میں سبزیوں کی پیداوار اور کوالٹی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔بدلتے مو سمی حالات سے مطابقت رکھنے والی سبزیوں کی نئی اقسام تیار کرنے کیلئے ایک جا معہ بریڈنگ پروگرام کی ضرورت ہے جو کہ ادارہ ہذا کے مو جودہ افرادی اور مالی وسائل میں ممکن نہیں ہے

مقاصد

ادارہ ہذا نے ریسرچر ز کی کمی اور بدلتے موسمی حا لت سے مطابقت رکھنے والی سبزیوں کی نئی اقسام بنانے کیلئے دو تحقیقی مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے تا کہ سبزیوں کے بریڈنگ پروگرام کو بدلتے موسمی  حالات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

نتائج

 منصوبہ ہذا کے تحت بننے والی ورائیٹیز اور دوغلی اقسام نہ صرف بہتر پیداوار کی حا مل ہو نگی بلکہ بدلتے موسمی حالات سے بھی مطابقت رکھتی ہونگی ۔ صوبہ کے کاشتکار ان ورائیٹیز اور دوغلی اقسام کو اپنا کر کم خرچ سے 15فیصدتک زیادہ پیداوار حا صل کر سکے گے۔ نتیجتاً نہ صرف کسان بھائیوں کی خو شحالی میں اضا فہ ہوگا بلکہ وہ سبزیات کی کاشت کے ذریعہ زیا دہ منافع حا صل کر سکیں گے۔