زیتون کی کاشت کے لئے زیتون کےخواہشمند کاشتکاروں کی سہولت کے لئے سی فورٹ (CEFORT) نرسری کے تحقیقی

زیتون کی کاشت کے لئے زیتون کےخواہشمند  کاشتکاروں کی سہولت کے لئے سی فورٹ (CEFORT)  نرسری کے حقیقی (True to Type) پودے تیار کر رہا ہے

مقاصد

  • ادارہ برائے تحقیق زیتون کی تعمیر 
  • تشخیصی فیلڈ سروے 
  • موافقاتی اورتحقیقی تجربات 
  • نجی شعبے میں زیتون کے تجرباتی بلاکس کا قیام 
  • زیتون کے جرم پلازم  کا مجموعہ اور درآمد 
  • تربیت دہندگان کی تربیت کا اہتمام 
  • قومی زیتون میلہ کا انعقاد 
  • کانفرنس / ورکشاپس / سیمینار کا اہتمام 
  • زیتون کے اسٹیک ہولڈرز کو زیتون کی مشاورتی خدمات

نتائج

  •  زیتون کی مانگ پر مبنی کاشت ، انتظام ، فصل کٹائی کے بعد  پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن / پروڈکٹ ڈویلپمنٹ میں زیتون کے کاشتکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش کلیدی امور کی نشاندہی کرنا ، تاکہ کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ اور پائیدار شعبے کی ترقی میں اضافے کے لئے صحیح بنیاد فراہم کی جاسکے
  • جنوبی پنجاب میں زیتون کے باغات کے مستقبل میں اضافے کے لئے ممکنہ طور پر زیتون کی اقسام کی شناخت
  • نجی شعبے کی ترقی کیلئے زیتون کی سروس فراہم کرنے والے  افراد کی تربیت
  • زیتون کی نرسری پلانٹس اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو  تیار کرنے کے لئے نجی شعبے کی صلاحیت کو تقویت دینا
  • سماجی و اقتصادی تحقیق سے  کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ویلیو چین رابطے  میں لانا اور بہتر منافع کیلئے رہنمائی کرنا