آئی ایس او کے تحت ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی 21 لیبارٹریوں کی منظوری ، 4 نئی لیبارٹریوں کی منظوری جاری ہے

17025-ISO کے تحت ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ  فیصل آباد کی 21 لیبارٹریوں کی منظوری ، یہ لیبارٹریز بین الاقوامی ٹیسٹ کے طریقوں پر عمل پیرا ہیں ، ان کے پاس اہل اہلکار ، مطلوبہ انفراسٹرکچر اور جدید آلات ہیں ، جو مستقل ، قابل اعتماد اور بین الاقوامی سطح پر قابل قبول نتائج پیدا کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ مزید یہ کہ 4 نئی لیبارٹریوں کی منظوری کا کام جاری ہے۔

مقاصد

اس منصوبے کا حتمی مقصد فائبر ٹیسٹنگ لیبارٹری ، بائیوٹیکنالوجی لیبارٹری ، چاول ٹیکنالوجی لیبارٹری ، سیریل ٹیکنالوجی لیبارٹری ، مٹی اور پانی کی تجزیہ کر نے والی لیبارٹریاں  اور کھادوں اور زرعی ادویات کے ریگولیٹری نمونہ جات کا تجزیہ کر نے والی لیبارٹریاں  ۔ تمام 21 لیبارٹریوں نے کامیابی سے آئی ایس او 17025 کی منظوری حاصل کرلی ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لیبارٹریز میں عملہ ، عین مطابق سامان ، مناسب معیار ، درست ریکارڈنگ ، رپورٹنگ اور کنٹرول لیب ماحول موجود ہے۔

نتائج

آئی ایس او کے منظور شدہ تمام لیبارٹری کسانوں اور دوسرے سٹیک ہو لڈرز  کو ایڈوائزری اور ریسرچ سروسز فراہم کررہی ہیں۔
بین الاقوامی معیار کے مساوی تجزیاتی خدمات کی فراہمی