امرود کا اعلی کثافت والا باغ

عموماَ امرود کے پودے تقریباَ18 سے 20 فٹ کے فاصلے پر لگائے جاتے ہیں اور اس طرح ایک ایکڑ میں تقریباَ 108 سے 135  پودے لگائے جاتے ہیں۔ باغبان حضرات ایک ایکڑ سے تقریباَ 80000 سے 120000 روپے سالانہ آمدن حاصل کر رہے ہیں جبکہ 5 سے 7 فٹ کے فاصلے پر چھوٹے قد والی اقسام کے پودے لگانے سے باغ میں زیادہ تعداد میں پودے لگائے جا سکتے ہیں۔امرود کے باغ میں پست قد والی اقسام کے کثیر تعداد میں پودے لگانے کی تکنیک کے متعارف ہونے کے بعد باغبان حضرات 5 سے 7 فٹ کے فاصلے پر پودے لگانے کے قابل ہو چکے ہیں- اس تکنیک کی وجہ سے باغبان حضرات ایک ایکڑ سے تقریباَ تین لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک سالانہ آمدن حاصل سکتے ہیں

مقاصد

امرود کی کانٹ چھانٹ، چھتری کی بناوٹ، کھادوں کا متناسب استعمال اور کیڑے مکوڑوں کا تدارک اس تکنیک کے بنیادی اجزاٗ ہیں

نتائج

اوسط پیداوار اور کسان کی آمدن میں اضافہ- اس تکنیک کی مکمل معلومات کے لیے ادارہ تحقیقات اثمار، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ، فیصل آباد سے حاصل کی جا سکتی ہیں-