بدلتے موسم کے مطابق سویا بین اور تل کے ذریعے فصلوں کی تنوع

ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر نئی فصلات کو متعارف کرنوانا اور مختلف علاقوں کے موسم کے لحاظ سے انکی اقسام دریافت کرنا۔ آئل سیڈز ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کی طرف سے کیا گیا ایک بہترین قدم ہے۔ سویابین نہ صرف ایک تیل دار فصل ہے بلکہ انسانی خوراک اور پولٹری اور جانوروں کے لیے ضروری پروٹین کا بھی بہت اچھا ذریعہ ہے

مقاصد

پاکستان اپنی خوردنی تیل کی ضروت پوری کرنے کے لیے بڑی مقدار میں خوردنی تیل درآمد کر رہا ہے۔ پاکستان کو خوردنی تیل میں خود کفیل کرنے کے لیے اس ادارہ کی طرف سے اٹھایا جانے والا یہ ایک اہم قدم ہے

نتائج

اس پروجیکٹ سے حاصل کردہ فائدے درج ذیل ہیں۔ خوردنی تیل اور سویابین میل کی درآمد کو کم کرنا اور تل کی برآمد کو بڑھانا