سال 2019میں مختلف فصلوں کی 33 نئی اعلی پیداوار دینے والی اقسام کی منظوری

پنجاب سیڈ کونسل (پی ایس سی) نے اپنے 51 ویں اجلاس میں مختلف فصلوں کی 33 نئی قسم کے بیجوں کی منظوری دی۔ ان قسموں میں دال مسور (بنام پنجاب مسور 2018 ،ایک  قسم) ، برسیم (بنام پنجاب برسیم ، ایک ورائٹی) ، گندم (بنام غازی  19 ،ایک ورائٹی) ، چنا (بنام نور 2018 ، ایک ورائٹی) ، ہلدی (بنام مہک ، ایک ورائٹی) ، مکئی (بنام ساہیوال گولڈ، گوار  19 ، سمٹ پاک ، پی او پی 1 ، سپر گرین مکئی ، ایف ایچ 106 ہائبرڈ، ٹوٹل چھ ورائٹیاں) ، دال ماش( بنام بارانی ماش  2،  ایک ورائٹی)، بیر (بنام پاک وائٹ ، عمران ، انوکی ، سفان ، باوال ایس ایل ، یزمان، چھ ورائٹیاں) ، کھجور (بنام خوما ، شاکری ، شمران ، زاہدی ، اصیل ، کپرا ، ہلینی ، ہلا وی ، کھابراوی، ٹوٹل نو ورائٹیاں) ، انار (بنام گولڈن  پرل) ، فائبر کراپ (بنام گولڈن جوٹ 18) ، چری (بنام فخرِ پنجاب) ) ، جو (بنام سلطان ۔17 ، جوار17 ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے حالیہ منعقدہ 52ویں اجلاس  میں دو  پیازکی ، چار گنےکی ، دوتلسی کی، ایک ہائبرڈ چاول کی، تین آلوکی ، دو پھولوں کی ، ایک مٹرکی ، دو جئ کی، ایک انجیر کی، تین انگور اور مسور کی ایک قسم کی منظوری دے دی گئی ہے

مقاصد

فصلوں  اور پھلوں کے پیداواری اوصاف میں جینیاتی  بہتری لانا اور نئی اقسام متعارف کروانا۔

نتائج

نئی اقسام سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے لہذا اس سے کاشتکار برادری کے منافع پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور خوراک ، فیڈ اور فائبر سیکیورٹی کے لئے شراکت ہوگی۔