ڈاکٹر محمد ظفر اقبال

ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے 1994 میں زرعی یونیورسٹی ، فیصل آباد سے پلانٹ بریڈنگ اور جینٹکس میں ڈاکٹریت کی ڈگری حاصل کی۔ 2004 میں انہوں نے امریکہ کی یونیورسٹی آف جارجیا سے فل برائٹ پوسٹ ڈاکٹریٹ اسکالرشپ حاصل کی۔ 1987 میں تحقیقاتی ادارہ براۓ کپاس ، فیصل آباد میں بطور اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر خدمات انجام دیں۔ 2006 میں وہ زرعی بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹر بنے۔ انہیں 2009 میں وزارت خوراک و زراعت سے "بہترین سائنسدان ایوارڈ" ملا۔ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے کپاس کی اہم اقسام جیسے ایف ایچ - 87 ، ایف ایچ۔ 945 ، ایف ایچ -634، ایف ایچ - 900، ایف ایچ - 901، ایم این ایچ -329، ایم این ایچ -5522، ایم این ایچ -554 اور  آلو کی ایک قسم ایس ایچ-5 کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے اعلیٰ امپکٹ فیکٹر والے بین الاقوامی اور ایچ ای سی سے تصدیق شدہ تحقیقاتی شماروں میں 70 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کیے