ڈاکٹر ساجد الرحمٰن

ڈاکٹر ساجد الرحمٰن نے پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس میں  زرعی یونیورسٹی ،فیصل آباد سے ایم اس سی  آنرز کی ڈگری حاصل کی اور  1998 میں وہ محکمہ زراعت ریسرچ کے تحقیقاتی ادارہ برائے  زرعی بائیو ٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ 2007 میں انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے پی بی جی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی 2011 میں وہ زرعی ادارہ برائے بائیو ٹیکنالوجی میں بوٹنسٹ کے طور پر منتخب ہوئے انہوں نے عالمی اور ایچ ای سی سے منظور شدہ تحقیقاتی جرائد میں 30 سے زائد تحقیقاتی مقالے لکھے ہیں ان کی انتھک محنت اور گہری سائنسی جانکاری کے سبب انہیں پنجاب حکومت کے تحقیقاتی شعبہ میں سال 2019 میں ڈائریکٹر زراعت ریسرچ کے اہم عہدے پر فائز کیا گیا۔