ڈاکٹر صغیر احمد

ڈاکٹر صغیر احمد،ناظم کپاس،    تحقیقاتی ادارہ برائے کپاس ملتان، نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے پی ایچ ڈی کی ڈگری 2000 ء میں حاصل کی۔ اُنہوں نے 1987 ء میں اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر کے طور پر پنجاب کےمحکمہ زراعت (تحقیقی شعبہ) میں ملازمت اختیار کی اور تحقیقاتی ادارہ برائے گوار بہاولپور میں تعینات ہوئے۔ آپ 1991 ء میں کاٹن ریسرچ سٹیشن ملتان میں اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر کے طور پر  تعینات ہوئے اور سال 2001ء میں اسسٹنٹ باٹنسٹ کے عہدہ پر ترقی پائی۔ بعد ازاں 2008ء میں آپ بطور کاٹن باٹنسٹ  سلیکٹ ہو گئے اور کاٹن ریسرچ سٹیشن ملتان پر تعینات ہوئے۔ اپریل 2016ء سےابتک ،آپ     تحقیقاتی ادارہ برائے کپاس ملتان میں بطور ڈائر یکٹر/ ناظم کپاس اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ 1991 ءسے کپاس کی افزائش اور ترقی کے لیے مصروف ِ عمل ہیں اور اسظرح کپاس کی فصل کا  28 سال سے زیادہ  تحقیقاتی تجربہ  رکھتے ہیں۔