ڈاکٹر محمد ارشد

ڈاکٹر محمد ارشد نے 1985 میں ایم ایس سی آنرز  ا یگر ی کلچر (پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس )  اور  2002 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری یونیورسٹی آف ایگری کلچرفیصل آباد سے حاصل کی۔ آپ   1987میں پنجاب پبلک سروس کمیشن  کے تحت بطور اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر منتخب ہوئے اور ادارہ سبزیات ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد میں  چارج   سنبھالاپھر 1991 میں بطور اسسٹنٹ باٹنسٹ  ایرڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھکر میں ترقی ہوئی ۔ 2007 میں تحقیقاتی ادارہ برا ئے دالیں فیصل آباد میں تبادلہ ہوا۔ پھر 2009 میں بطور ماہر مکئی تحقیقاتی ادارہ مکئی ، جوار، باجرہ یوسف والا ساہیوال میں ترقی ہوئی۔ اور 2016 میں انہوں نے بطور ڈائریکٹر تحقیقاتی ادارہ مکئی، جوار، باجرہ یوسف والا ساہیوال کا چارج سنبھالا اور آپ کی  مسلسل محنت اور کام میں لگن کے نتیجے میں دو مٹروں کی اقسام سمرینہ زرد اور کلائیمکس ایمپروڈ ،ایک چنے کی قسم پنجاب 2008  چھ دیسی مکئی کی اقسام ایم ایم آر آئی ییلو ، پرل، گوہر 19، سمٹ پاک، پوپ۔1 اور ساہیوال گولڈ ، تین دوغلی مکئی کی اقسام وائی ایچ 1898، ایف ایچ 1046 اور ایف 1036، دو جوار کی اقسام وائی ایس 16 ، فخر پنجاب (ہائبرڈ) اور ایک باجرے کی قسم وائی بی ایس 98 پنجاب میں عام کاشت کے لیے پنجاب سیڈ کونسل سے منظور ہوئیں۔ آپ کی اکیس ریسرچ پبلیکیشنز ہیں۔