لہسن اور ادرک کیلئے پروڈکشن ٹیکنالوجی کی ترقی

لہسن: ادارہ براے فارم میکنایزیشن فیصل آباد کے تعاون سے لہسن کے کاشتی امور کے لیے مشینری کا متعارف کروانا اور مشینری کو ٹیسٹ کرنا-

ادرک: پنجاب بھر میں ادرک کی کاشت کے لیے موزوں علاقوں کی نشاندہی کرنا

مقاصد

لہسن

  • ادارہ سبزیات فیصل آباد میں لہسن کا بیج پیدا کرنا
  • لہسن کے کاشت کاروں کو لہسن کی مشینری اور کاشت کاری کے متعلق تربیت فراہم کر نا
  • محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کو لہسن کی کاشت کے متعلق تربیت فراہم کرنا

ادرک 

  • ادرک کی مختلف اقسام کی پنجاب میں پیداواری صلا حیت چیک کرنا
  • کسانوں اور محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کو ادرک کی کاشت کے متعلق تربیت فراہم کرنا

نتائج

  • لہسن کی فصل کے مختلف کاشتی امور جیسا کہ بجائی، جڑی بو ٹیوں کا انسداد اور لہسن کی برداشت کے لیے مشینوں کی دستیابی
  • لہسن کی فصل کے اخراجات میں کمی
  • پنجاب میں ادرک کی کامیاب فصل کے لیے پیداواری ٹیکنالوجی متعارف ہونا