مستقبل کے منصوبے

فیصل آباد میں قائم ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ، پاکستان کا اعلیٰ ادارہ ہے جو فصلات کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے زرعی طریقہ کار وضع کرتا ہے اسے بجا طور پر ملکی معیشت میں استحکام لانے والےادارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ادارہ ہذا کے مندرجہ  ذیل مستقبل کے منصوبہ جات  ہیں:

  • کاٹن میں سیکنڈ جنریشن بی ٹی اور جڑی بوٹی تلف( گلائفوسیٹ ) جینزمتعارف کروانا
  • غذائیت کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے پروٹین کی وافر مقدار کیساتھ ایف ای اور زیڈ این کی حامل گندم کی پیداوار
  • مخلوط النسل باسمتی چاولوں کی پیداوار
  • گنے اور دیگر فصلوں کی قطاروں کے درمیان دوسری فصلوں کے بیجوں کی بوائی
  • مخلوط النسل مکئی ، تیل کے بیجوں اور سبزیوں کی پیداوار
  • بیجوں سے پاک کنو اور امرودوں کی پیداوار
  • بیماریوں سے پاک اور پھلوں کے معیاری پودوں کی پیداوار کیلئے پھلوں کے پودوں کی سرٹیفائیڈ نرسریوں کی تعمیر
  • نئے پودوں جیسا کہ زیتون ، انجیر، پستہ، انگور اور مارکیٹ میں زیادہ اہمیت کی حامل کھجوروں کو متعارف کروانا
  • مختلف النسل فصلوں کے مخصوص احاطوں کی تعمیر
  • ماحولیاتی تبدیلی جیسا کہ پانی کی کمی ، خشک سالی ، بیماریوں اور زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیتوں کے حامل فصلی پودوں کی پیداوار
  • غذائیت اور پانی کی مؤثر مقدار کے حامل فصلی پودوں کی پیداوار