ضلع پنجاب میں مٹی اور پانی کی جانچ کی لیبز میں مائیکرو نیوٹرینٹ تجزیہ کی سہولت کی فراہمی

دورانیہ 2022-23   تا  2023-24
کل لاگت  326.96 ملین روپے
مختص رقم برائے 2023 - 24  326.96 ملین روپے
مقام  صوبہ پنجاب

مقاصد

  • تکنیکی طور پر پرانے اور غیر فعال آلات کو جدید مشینری سے تبدیل کرنا۔
  • بائیوٹیکنالوجی اور جینومکس کے شعبے میں جدید ترین پیشرفت سے ب لسے رہنے کے لیے ہائی ٹیک لیب کے آلات کی خریداری
  • سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں/کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی مختلف جانچ اور تشخیصی خدمات کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانا۔

نفاذ کی حیثیت

  • خریدے جانے والے آلات کی تفصیلات تیار کی گئیں، جانچ کی گئیں اور سنٹرل سپیکیفیکیشنز اسٹینڈرڈائزیشن کمیٹی (CSSC) سے منظوری لی گئی۔
  • ایگریکلچرل بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ABRI) کی مختلف لیبارٹریوں میں استعمال ہونے والے لیبارٹری آلات کو خریدا گیا ہے اور ان کی کارکردگی  کی ٹیسٹنگ ، صلاحیت اور ٹیسٹ کے نتائج کی درستگی کو بڑھانے کے لیے جانچ مکمل کی گئی ۔
  • خریدے گئے آلات نصب کیے جا ‍‌‎چکے ہںر  اور ان کی کارکردگی کی جانچ مکمل ہو چکی ہے۔
  • نئے آلات کا استعمال نئے اور پہلے سے چل رہے ٹرائلز/تجربات میں فعال طور پر شروع ہو چکا ہے جو مالیکیولر مارکر اسسٹڈ بریڈنگ (MAB)،  جا ک تی انجنئرلنگ اور ٹشو کلچرنگ  سے متعلق ہے تاکہ فصلوں کی  پیداوار ، ابیوٹک اور بائیوٹک تناؤ  کی برداشت میں اضافہ کاا جا سکے۔ 

منصوبے کے اہداف

  • اپ گریڈ شدہ ہائی ٹیک آلات/ مشینری کی دستیابی
  • پرانے غیر فعال آلات کی تبدیلی
  • نئے جدید سائنسی تجربات کی شمولیت
  • جاری تجربات میں بہتری
  • تجرباتی نتائج کے معیار اور درستگی میں بہتری

فائدہ اٹھانے والوں کی اقسام اور تعداد

  • سرکاری اور نجی شعبے کے تحقیقی ادارے/کمپنیاں اور محکمہ زراعت کے ریسرچ ونگ کے سائنسدان
  • کسان
  • بیج اور غذائی اجناس کے برآمد کنندگان/ درآمد کنندگان

منصوبے کی تکمیل کے بعد متوقع اثرات

بائیوٹیکنالوجی کی سہولیات کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف ادارہ جاتی سطح پر تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے متعلقہ زرعی اداروں کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا تاکہ بہتر پیداوار دینے والی بیماریوں اور موسمیاتی مزاحمتی فصلوں کی اقسام کو تیار کیا جا سکے۔