امرود،انار اور کھجور کی پیداواری صلاحیت اور پھل کی خصوصیات کو بہتر بنانے کے لیے سہولیات کی فراہمی

دورانیہ: 2014-15 تا 2016-17
بجٹ: 22.124 ملین

مقاصد کا حصول

  • امرود کے صحیح النسل پودوں کی قلم کاری کے ذریعہ تیاری کی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی۔
  • امرود کی اعلی خصوصیات کی حامل اقسام سلیکشن نمبر1تاسلیکشن نمبر10 کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
  • انار کی اعلی خصوصیات کی حامل اقسام سلیکشن نمبر1تاسلیکشن نمبر8 کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
  • کھجور کی چودہ(14) غیر ملکی اقسام (اجوا،امبر،خودری،نبت سیف،سگائ،خلاص،برہی،شیشی،سلطانہ،مجدول،لولو،نمیشی،رزیزاور زملی)درآمد کی گئیں۔
  • 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک 60 گھنٹے کے لیے کھجور کی تیاری کی تکنیک متعارف کروائی گئی۔
  • کھجور،امرود اور انار کے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے کتابچے تحریر کیئے گئے اور باغبانوں کو فراہم کیے گئے۔