اپ سکیلنگ آف ڈیٹ پام ریسرچ سب سٹیشن ،جھنگ اور پپیتے کی پروموشن بزریعہ ورائٹی امپروومنٹ اور پپیتا لیف کرل وائرس کی مینجمنٹ

دورانیہ    23-2022 اور 25-2024
کل لاگت   263.712 ملین روپے 
مقام        فیصل آباد اور جھنگ 

مقاصد

اس پروجیکٹ کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں ۔
  • کھجوروں کی بہترین ورائٹی کا حصول بزریعہ سلیکشن اوران ورائیٹیوں کو  متعارف کرانا ۔ 
  •  کھجوروں کی نرسری کی تیاری ۔ 
  • کھجوروں کی بہترین پیداوار اور کوالٹی کو بہتر کرنے کے لئے بااثر ٹیکنالوجی کا تعارف کروانا  ۔ 
  • پپیتے کی پیداواری ٹیکنالوجی کا تعارف جس میں شامل پودے لگانا ، پودے لگانے کا وقت ، کھادوں کی سفارشات ، آبپاشی اور کیڑے مکوڑون سے بچاؤ ہے ۔
  • پپیتے کی 02 نئی اقسام کی سلیکشن اور بڑے پیمانے پر ان کی کاشت کو ممکن کرنا ۔ 
  •  پپیتے کے وائرس فری نرسری کے پودے مہیا کیے جائیں گے ۔
  • اییک تکنیک کو متعارف  کروایا جائے جس سے پپیتا لیف کرل وائرس کو روکا جا سکے اور وائرس فری نرسری تیار کی جا سکے ۔
  • پنجاب میں موجود پپیتے کے باغوں میں لیف کرل وائرس کی نگرانی کرنا ۔
  • پپیتے اور کھجوروں کے لئے پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں کسانوں کی آگاہی ۔

اہداف

  • جھنگ میں کھجور کی 15 بہترین اقسام کی  سلیکشن 
  • جھنگ میں کھجوروں کے جرم  م پلاز یونٹ (Germplasm Unit) کی تعمیر (2500 پودے لگائے جائیں گے )
  • کھجوروں کی پیداواری ٹیکنالوجی کا تعارف کروایا جائے گا 
  • پپیتے کے 3 ہائبرڈ کی سلیکشن 
  • پپیتے کی پیداواری ٹیکنالوجی کا تعارف 
  • 03 کھجور اور 01 پپیتے کے ٹریننگ جریدے کا اِجراء کیا جائے گا 
  • کسانوں کی ٹریننگ 
  • کسان کو (21000)وائرس فری اور صحیح النسل کے پودے دیے جائیں گے

فائدہ اٹھانے والوں کی قسمیں اور تعداد

  • کسان (پپیتے اور کھجوروں کا باغبان )
  • ایکسپورٹرز 
  • سٹیک ہولڈرز 
  • نرسری مالکان 

پروجیکٹ مکمل ہونے سے فوائد 

  • 15-10 کھجور کی اچھی اقسام مل جائیں گی
  • کھجور کا جی پی یو (GPU) بن جائے گا 
  • کھجور کے باغ کے لئے 3-2 نئی ٹیکنالوجی حاصل ہوں گی جس سے پیداوار بہتر ہو سکے گی 
  • 3-2 پپیتے کے ہائبرڈ حاصل ہوں گے 
  • پپیتے کی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی 
  • 21000 کے قریب صحیح النسل پودے کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے (سرکاری قیمت پر پودے دیے جائیں گے ) 
  • ٹریننگ جریدے  تیار کیے جائیں گے 
  • کھجوراور پپیتے کے باغبانوں کی ٹریننگ کروائی جائے گی