سرسوں

​یہ ادارہ 1975 سے ان دونوں فصلوں پر کام کر رہا ہے۔ اب تک اس ادارہ نے سرسوں اور رایا کی 09 نئی ترقی دادہ اقسام بنا لی ہیں۔ اس ادارہ نے رایا گروپ میں کینولا کی پہلی نئی قسم دریافت کی جسکا نام آری کینولا ہے۔ 2018میں اس ادارہ نے نئی کینولا کی قسم سپر کینولا بنائی جس میں نہ صرف تیل کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ بلکہ اروسک ایسڈ اور گلوکوسائنولیٹ بھی کم مقدار میں موجود ہیں۔ اس ادارہ کی بنائی جانے والی سرسوں ادا رایا کی نئی اقسام کی پیداواری صلاحیت نجی بیج بنانے والی کمپنیوں سے بہتر ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

اقسام

سال اجراء

وقت بوائی

پیداوار(من فی ایکڑ)

سفارش کردہ علاقہ

اہم خوبیاں

پیلا رایا

1985

یکم اکتوبر تا 31 اکتوبر

اس کی جگہ سپررایا نے لے لی ہے۔

انمول رایا

1988

یکم ستمبر تا 30 ستمبر

22.50

وسطی پنجاب کے آبپاش علاقوں میں کاشت کی جانے والی

زائد خریف کی کم دورانیہ والی ورائٹی، بہتر پیداوار، حرارت حشرات اور بیماریوں کو برداشت کرنے والی

خان پور رایا

2000

15 ستمبر تا 31 اکتوبر

37.64

وسطی اور جنوبی پنجاب کے آبپاشی علاقوں میں کاشت ہونے والی

درمیانے قد کی حامل، ہرے رنگ کی چوڑے پتوں والی، 13-7 شاخیں

پنجاب کینولا

2009

یکم اکتوبر تا 31 اکتوبر

28.67

وسطی اور شمالی پنجاب کے آبپاش علاقوں میں کاشت ہونے والے

سرسوں کی پہلی کینولا قسم درمیانے قد کی حامل، چوڑے سبز پتوں والی، اروسک ایسڈ کی مقدار 86۔0 – 67۔0 ، گلوکو سائنولیٹ کی مقدار 28 – 27 مولز، تیل کی اوسط مقدار ٪43 – 41

فیصل کینولا

2011

یکم اکتوبر تا 31 اکتوبر

28.11

وسطی اور شمالی پنجاب کے آبپاش علاقوں میں کاشت ہونے والے

درمیانے قد کی، گہرے سبز رنگ کی حامل، آروسک ایسڈ٪28۔1 – 1 ، گلوکوسائینولیٹ

28-27،تیل کی اوسط مقدار 45 – 42

آری کینولا

2016

یکم ستمبر تا 30 ستمبر

31.90

وسطی اور شمالی پنجاب کے آبپاش علاقوں میں کاشت ہونے والے

رایا کی پہلی کینولا قسم بہتر پیداوار کی حامل، کم دورانیے کی فصل، تیل کا اچھا میعار رکھنے والی قسم

روہی سرسوں

2016

یکم اکتوبر تا 31 اکتوبر

39.74

جنوبی پنجاب کے آبپاش علاقوں میں کاشت ہونے والے

بہتر پیداوار کی حامل، زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کو برداشت کرنے والی

سپر رایا

2016

15 ستمبر تا 31 اکتوبر

43.22

سارے پنجاب کے آبپاش علاقوں میں کاشت ہونے والے

زیادہ پھلیوں کی حامل قسم، بہتر پیداوار کی حامل، بیجوں کے بکھرنے کے خلاف قوتِ مدافعت رکھنے والی

سپر کینولا

2018

یکم اکتوبر تا 31 اکتوبر

36.31

وسطی اور شمالی پنجاب کے آبپاش علاقوں میں کاشت ہونے والے

بہتر پیداوار کی حامل، گرنے کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی، خشک سالی کو برداشت کرنے والی، معیاری تیل کی حامل