برسیم

 تحقیقاتی ادارہ برائے چارہ جات، سرگودھا

    برسیم سردیوں کا ایک مقوی چارہ ہے۔ زیادہ کٹائیوں اور اعلی غذائی خصوصیات کی وجہ سے اس کو چارہ جات کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ بڑے شہروں کے نزدیک اس کو بطور نقد آور فصل کاشت کیا جاتا ہے۔ دودھیل جانوروں کو برسیم کا چارہ کھلانے سے دودھ کی پیداوار میں اضا فہ ہوتا ہے۔ برسیم کاشت کرنے سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔ بر وقت محکمانہ شفارسات اور دیگر زرعی عوامل کو بروئے کار لا کراس سے 1200 من فی ایکٹر تک چارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس میں لحمیات کیلشیئم اور حیاتین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اسے جئی، رائی گھاس اور سرسوں کے ساتھ ملا کر بھی کاشت کیا جاتاہے۔

 

نمایاں خصوصیات

سفارش کردہ علاقے

پیداواری صلاحیت

من فی ایکڑ

وقت کاشت

منظوری کا سال

اقسام

سیریل نمبر

یہ تیز بڑھوتری، لمبے قد،چوڑے پتوں اور زیادہ شگوفے پیدا کرنے والی قسم ہے۔ جو کہ اپریل کے آخر تک چارے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سرگودہا،فیصل آباد، جھنگ۔ ، لیہ، خانیوال، سیالکوٹ، گجرنوالہ، ساہیوال، اوکاڑہ ، بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی، میانوالی، جہلم ، ملتان، لودھراں، شیخوپورہ ، لاہور، خوشاب،  قصور،  منڈی بہاوالدین، حافظ آباد،

1113

برائے چارہ: وسط ستمبر تا وسط  اکتوبر
برائے بیج : وسط  اکتوبرتا وسط نومبر

1986

برسیم اگیتی

1

یہ زیادہ پتوں اور زیادہ شگوفے بنانے کی صلاحیت کی حامل قسم ہے۔ جو کہ اپریل کے آخر تک چارہ دیتی ہے۔

سرگودہا،فیصل آباد، جھنگ۔ ، لیہ، خانیوال، سیالکوٹ، گجرنوالہ، ساہیوال، اوکاڑہ ، بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی، میانوالی، جہلم ، ملتان، لودھراں، شیخوپورہ ، لاہور، خوشاب،  قصور،  منڈی بہاوالدین، حافظ آباد،

1113

.
برائے چارہ: وسط ستمبر تا وسط  اکتوبر
برائے بیج وسط  اکتوبرتا وسط نومبر

1986

 (برسیم پچھیتی)

 

2

یہ لمبے عرصے  تک چارہ دینے والی اور زیادہ کٹائیاں دینے والی قسم ہے۔ اس قسم سے جون کے دوسرے ہفتے تک سبز چارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کا چارہ زوس ہضم ہے۔

سرگودہا، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخوپورہ، لاہور، خوشاب، میانوالی، بہاولپور، بہاول نگر، سیالکوٹ، گجرنوالہ، قصور، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، لیہ، ڈی جی خان، ملتان

1214.57

برائے چارہ: وسط ستمبر تا وسط  اکتوبر
برائے بیج وسط  اکتوبرتا وسط نومبر

2009

 (انمول)

3

یہ لمبے عرصے تک چارہ دینے اور زیادہ کٹا ئیاں دینے والی قسم ہے۔ شدید گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور اس سے جون کے پہلے ہفتے تک چارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

سرگودہا، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخوپورہ، لاہور، بہاول نگر، سیا لکوٹ، گجرنوالہ، قصور، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد،

1163.96

برائے چارہ:  وسط ستمبر تا وسط  اکتوبر
برائے بیج وسط  اکتوبرتا وسط  نومبر

2011

سپر لیٹ فیصل آباد

4

یہ زیادہ چارہ دینے والی غذائیت سے بھر پور ہے۔ اس کے بیج کی پیداواری صلاحیت بھی زیادہ ہے۔ اور یہ قسم خشک چارے(ہے) کے لیے موزوں ہے۔

سرگودہا، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخوپورہ، لاہور، بہاول نگر، سیا لکوٹ، گجرنوالہ، قصور، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد،

1200

برائے چارہ: وسط ستمبر تا وسط  اکتوبر
برائے بیج وسط  اکتوبرتا وسط  نومبر

2019

پنجاب برسیم

5

یہ لمبے عرصے تک چارہ دینے ، زیادہ کٹائیاں دینے اور شدید گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھنے والی قسم ہے اس کا چارہ زیادہذود ہضم اور غذائیت سے بھر پور ہے ۔ جسے جانور رغبت سے کھاتے ہیں۔ یہ قسم جون کے مہینے میں سبز چارہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سرگودہا، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخوپورہ، لاہور، بہاول نگر، سیا لکوٹ، گجرنوالہ، قصور، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد،

1214.57

برائے چارہ:  وسط ستمبر تا وسط  اکتوبر
برائے بیج  وسط  اکتوبرتا وسط  نومبر

2017

لا ئیلپور

6