تحقیقاتی ادارہ برائے تحفظ زمین و پانی فتح جنگ

پنجاب کا جغرافیائی رقبہ 20.65 ملین ہیکٹر ہے۔ جس میں سے 7.30 ملین ہیکٹر بارانی حصہ ہے اور اس میں سے قابل کاشت رقبہ 3.10 ملین ہیکٹر ہے ۔ بارانی علاقوں میں زراعت کو دو بڑے مائل کا سامنا ہے ۔ایک بارش کے پانی سے زمینی کٹاواور دوسرا پانی کی کمی ۔ جبکہ مٹی اور پا نی زمین پر موجودہ انسانوں اور جانوروں کی بقاء کے دو بنیادی ذرائع ۔اس لئے ان دو بنیادی زرائع کا صحیح اور مستقل بنیادوں پہ استعمال انتہائی ضروری ہے۔ مٹی کا بڑے پیمانے پر ضیائع بارانی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے شدید پریشانی کا باعث ہے۔جس کی وجہ سے وہ دوسرے ذریعہ معاش اپنانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔اس مسئلہ کے ساتھ ساتھ یہاں بارشوں کی غیر یقینی صورتحال بھی ہے اس لیے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ضرورت محسوس  کی گئی کہ ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے جو ان مسائل کے ممکنہ حل تلاش کر کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ  فائدہ پہنچا سکے اس مقصد کے حصول کے لئے خکومتِ پینجاب نے تحقیقاتی اسٹیشن برائے تحفظ آب و عرضی 2004ءمیں مندرجہ ذیل مقاصد کے تحت کام کیا

مقاصد

  • کم خرچ اور دیرپا زمین اور پانی کو محفوط بنانے کے طریقوں پر تحقیق کرنا جس میں کھندر ذدہ زمینوں کی بحالی اور بارش کے پانی کو محفوظ کر نے کہ طریقے شامل ہیں  
  • زمین اور فصلوں کو محفوظ کر نے کے طریقوں کو میعاری بنانا اور پانی کے ضیائع کو روکا جائے اور پیداور بڑھائی جائے
  • یسا نظام متعارف کروانا جس سے مختلف اقسام کی زمینوں،ان کے استعمال اور مختلف بارشوں میں زمین اور پانی کے بھاؤ اور نقصان کے بارے میں معلوم کیا جا سکے

رابطہ

ریحانہ کوثر
سائنٹیفک آفیسر
موبائل نمبر: 0300-9101211

نقشہ