خدمات

شعبہ شماریات تحقیقاتی کام کی کارکردگی میں شماریاتی تکنیک استعمال کرتے ہوئے بہتری لاتا ہےاور ایسی ہدایات کو وضع کرتا ہے جو کہ تخمینہ جات لگانے/پیش گوئی کرنے،اخراجات میں کمی کرنے اور مستقبل کی قابل اعتماد پالیسی بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔

تحقیقاتی تجربات کے ڈیزائن کے لئےمشاورتی خدمات

 تحقیقاتی شعبہ جات فصلوں کی نئی اقسام اور زراعت کے لئے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کر رہے ہیں۔ سائنسدان کے لئے سب سے اہم اور بنیادی بات یہ ہے کہ وہ تجربے کے لیے ایسے ڈیزائن کا استعمال کرے جومقاصد کےحصول کے لئےمناسب ہو،  جس میں وسائل کا درست طریقے سےاستعمال ہو، خامیاں کم سے کم ہوں اور قابل اعتعماد تخمینہ لگانے میں مددگارثابت ہو۔ شعبہ شماریات اس تمام کام میں اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے برابر کا شریک ہے۔ زرعی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کا مواد اکٹھا کر کے زرعی ماہرین کو مہیا کیا جاتا ہے جو کہ تحقیقاتی رپورٹس بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔