خدمات

قبل از بنیاد ی بیج کی فراہمی

تعارف

آئل سیڈز ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد رایا سرسوں، سویابین اور تل کی منظور شدہ اقسام کا بنیادی بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن، پرائیویٹ کمپنیزاورترقی پسند کاشتکاروں کو فراہم کرتا ہے۔ یہ بیج ادارہ ہذاکے مرکزی دفتر ایوب ایگری کلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں مہیا کیا جاتا ہے۔ متعلقہ افراد کو پیداواری ٹیکنالوجی بھی مہیا کی جاتی ہے۔

کیسے حاصل کریں

  •  ہمارے سائنسدان ریڈیو ریکارڈنگ اور ٹیلی وژن انٹرویو کے ذریعے کسانوں کو ماہرانہ مشورے دیتے ہیں۔ان  انٹرویوز میں کسانوں کو تیلدار فصلات میں درپیش مسائل جیساکہ نقصان دے کیڑوں اور بیماریوں کے تدارک کے لیے مفید مشورے دیے جاتے ہیں۔ ان فصلات کی پیداواری ٹیکنالوجی بھی ان ریکارڈنگ اور انٹرویوز کے ذریعے کسانوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔
  • شعبہ تیلدار اجناس فیصل آباد مختلف زرعی یونیورسٹییز کے گریجوایشن اور ایم ایس سی (آنر) کے طلباء کو نگرانی اور تکنیکی رہنمائی جیسی خدمات فراہم کرتا ہے۔
  • ہر سال شعبہ تیلدار اجناس فیصل آباد تمام تیلدار اجناس کے بارے میں زراعت آفیسر (توسیع) کو ٹریننگ دیتا ہے۔ اس عمل کی وجہ سے جیدت اور نئی پیداواری ٹیکنالوجی زراعت (توسیع) کے ذریعے موثر طور پر کسانوں تک پہنچائی جاتی ہے۔

مقام 

آئل سیڈز ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد

رابطہ

فون نمبر: 9200770-041
 ای میل: doilseeds@yahoo.com