پیسٹی سائیڈ ریزی ڈیو لیبارٹری ،کالا شاہ کاکو

ملک میں پچھلی دہائی میں کیڑے مارادویات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھا۔ پنجاب میں کیڑے مار ادویات کا استعمال ملک بھر میں کیڑے مار ادویات کے استعمال سے 75فیصد زیادہ ہے۔ جو کہ 80ہزار میٹرک ٹن ہے۔ اِن ادویات کے نا معقول استعمال سے اِن کے بقایاجات سبزیوں اور پھلوں میں شامل ہو جاتےہیں جو کہ زندگی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ لیکن موجود صورتحال میں ہمارے قدرتی وسائل اور خوراک کی ملاوٹ کے متعلق کو ئی مناسب ڈیٹا موجود نہیں کیونکہ کیڑے مار ادویات کے باقیات کے اثرات پر کوئی بھی تجزیاتی اداری صوبائی یا قومی سطح پر کام نہیں کر رہا ۔ کیڑے مار ادویات کے باقیات کا مطالعہ اِس خطرے کو پر کھنے کا ضروری جُز ہے۔ اِسی وجہ سے کیڑے مار ادویات کی با قیات کی تجزیاتی لیباٹری جو کہ پھلوں اور سبزیوں میں باقیات کا پنجاب بھر میں تجزیہ کرتی ہے۔ پنجاب بھر میں صحت مند غذائی سلسلہ اور ماحول کے بچاو کے لیے کیڑے مار ادویات کا تجزیہ ضروی ہے ۔ کیڑے مار ادویات کے با قیات کی تشخیص بہت ضروری ہے۔ اِن ادویات کے باقیات پھلوں سبزیوں اور اناج میں پائے گئے ہیں ۔ بہت سے ممالک میں اِن باقیات کی خوراک میں حد ریگولیٹری اتھارٹی نے ناپی ہے ۔ حکومت پنجاب بھی خوراک کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب بھر میں یہ واحد لیباٹری ہے جو کہ خوراک کی حفاظت اور خوراک میں ان ادویات کے باقیات کو جانچنے پر کام کر رہی ہے۔

 

مقاصد

کیڑے مار ادویات کے باقیات کی تجزیاتی لیباٹری کا عملہ کیڑے مار ادویات کے باقیات کی جانچ پڑتال کر نے کے لیے پُر عزم ہے۔ عملہ ہر وقت خریدار کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کالاشاہ کاکو میں موجود یہ لیباٹری اِس بات کے لیے بھی معاون ہے کہ کسانوں تک ٹھیک پروڈکٹ جائے یہ عملہ پر وقت تجاویز لینے ، شکایات سننے کے لیے موجود ہے تاکہ سسٹم کو بہتر بنایا جا سکے۔

مقام

نزد ٹال پلازہ موٹروے کالاشاہ کاکو ، تحصیل فیروز والا ، ضلع شیخوپورہ

رابطہ

سید سجادحیدر  کاظمی
زرعی کیمیا دان
فون نمبر: 0321-6208705