تعارف

سابقہ ریاست بہاولپور نے خانپورکے مقام پر سال1952 میں ایک زرعی تحقیقاتی سٹیشن  قائم کیاجسکا مقصد زراعت میں تحقیق کے ذریعے اس علاقے کی ترقی تھی۔سال1969 میں یہ سٹیشن بہاولپورمنتقل کر دیا گیا جسے1987 میں علاقائی زرعی تحقیقاتی ادارہ کا درجہ دے دیا گیا اس تحقیقاتی ادارے کے تین مرکزی شعبہ جات،شعبہ افزائش نسل نباتات و جنیات،شعبہ ترابیات اور شعبہ تحفظ نباتات ہیں ان شعبہ جات میں مختلف فصلات مثلا گندم،دالیں، تیلداراجناس، جوار،باجرہ اور سبزیات کی نئی اقسام کی تیارکی جاتی ہیں اور پیداواری ٹیکنالوجی وضع کی جاتی ہے علاقائی زراعت کی بہتری میں اس ادارے کا بہت کلیدی کردار ہے۔

مقاصد

  • گندم ، دالوں ، تیلداراجناس ، جوار، باجرہ اور سبزیات کی فصلوں کی نئی اقسام کا ارتقاء جن میں زیادہ پیداوار ، زیادہ گرمی ، نمکیات اور نمی کے تناؤکی برداشت ، بیماری اورکیڑوں کے خلاف قوت مزاحمت ہواور بہاولپور خطے کے لئے ماحولیاتی لحاظ سے مناسب ہوں
  • نئی تیار شدہ فصلوں کی قسموں کے لیے زیادہ موثر پیداواری اور تحفظ کی ٹیکنالوجی کا تعین کرنا
  • گرمی، نمکینی ، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف  قوت مدافعت  رکھنے والی  مختلف فصلوں کے نئی اقسام کی دریافت
  • خطے میں نئے ابھرنے والے کیڑوں اور بیماریوں کے مسائل اور دیگر عارضوں کی وجوہات اور مناسب انسداد کی تلاش