تحقیقی سرگرمیاں

  • مونجی اور رایا کی ہیر پھیر کے تحت زمین کی طبعی خصوصیات پر ہائی آر ایس سی کھارے پانی کا طویل مدتی اثر
  • ۔گندم اور باجرہ کی ہیر پھیر میں شورزدہ اراضیات کی بحالی کیلئے سلفر اور نامیاتی اصلاح کنندہ کا مربوط استعمال
  • مونجی اور گندم کی ہیر پھیر کے تحت نامیاتی اصلاح کنندوں اور جپسم کا زمین کی طبعی خصوصیات پر ایک لمبے عرصے کیلئے اثرات کا مطالعہ
  • امرودوں کی مختلف اقسام کا سفید اور کالے کلر کے مختلف درجات کے خلاف برداشت کا مطالعہ
  • انگوروںکی مختلف اقسام کا سفید اور کالے کلر کے خلاف مختلف درجات کے خلاف برداشت کا مطالعہ
  • شلجم اور بیگن کی پیداوار پر کھارے پانی کا استعمال کرتے ہوئے سیلی سیلک ایسڈ کے خارجی استعمال کا اثر
  • ۔مونجی اور گندم کی ہیر پھیر کے تحت کھارے پانی کے طویل مدتی استعمال کا زمین کی طبعی اور کیمیائی خصوصیات پر اثرات
  • انتہائی نمکین اور کالے کلر میں گندھک کے تیزاب کے ڈالنے کے بعد زمین کے کیمیائی تعامل میں وقت کے ساتھ بدلتی تبدیلیوں کامطالعہ
  • زمین میں ٹیوب ویل کے کھارے پانی کے محفوظ استعمال کیلئے مختلف تکنیکوں کا اجراء
  • ۔مختلف نمکیات برداشت کرنے والی گھاس کی کاشت کے ذریعے شورزدہ اراضیات کی بحالی
  • ۔کھارا پانی استعمال کرتے ہوئے بنجر شورزدہ اراضیات کی بحالی
  • ۔سدا بہار گھاس کو جمع کرنا، برقرار رکھنا اور تقابلی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینا       
  • ۔باجرے کی مختلف اقسام کا شورزدہ اراضیات میں کارکردگی اور معیار کی جانچ کا مطالعہ
  • جوار کی مختلف اقسام کا شورزدہ اراضیات میں پیداوار اور کارکردگی کے معیار کی جانچ کا مطالعہ
  • ۔لوسرن کی مختلف اقسام کا شورزدہ اراضیات میں کارکردگی کا مطالعہ
  • ۔جوی کی مختلف اقسام کا شورزدہ اراضیات میں کارکردگی کا مطالعہ
  • ۔رہوڈ گھاس کی مختلف اقسام کا شورزدہ اراضیات میں کارکردگی کا تقابلہ جائزہ
  • ۔شورزدہ زمینوں کی بحالی کیلئے جپسم ڈالنے کے مختلف طریقوں کا تقابلی جائزہ
  • ۔رائی گھاس کا سفید اور کالے کلر کے مختلف درجات کے خلاف برداشت کا مطالعہ
  • ۔کلراٹھی زمینوں میں باسمتی چاول کی نئی لائنوں پر پنیری کی کھیت میں مختلف دنوں میں منتقلی کا پیداوار پر اثر
  • بیج کے ذریعے اگائے جانے والے سہانجنا کی کلر والے ماحول کو برداشت کرنے کی صلاحیت کی تحقیقات
  • ۔کلر والے ماحول میں پودوں کے ذریعے اگائے جانے والے سہانجنا کی اس ماحول کو برداشت کرنے کی تحقیقات
  •  تھور باڑہ زمینوں میں دھان کی کلر کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اعلی اقسام کی جدید لائنوں کو کھاد کا اندازہ لگانا ۔
  • تھور باڑہ زمینوں میں سورج مکھی کی فصل پر بوران کھاد کا اثر
  • کنوا فصل کے کلراٹھی زمین پر کھارے پانی سے اگانے کے امکانات
  • ۔تھور باڑہ زمین میں کینولہ کی فصل کیلئے زنک کھاد کی ضرورت
  • ۔تھور باڑہ زمین میں دھان کی فصل پر سیلیسیک ایسڈ کے سپرے اور دھان کے بیج کو سیلیسیک ایسڈ کے محلول میں بھگونے پر دھانمیں غذائی عناصر کے حصول پر اثر
  •  تھور باڑہ زمین میں دھان کی بیج کے ذریعے براہ راست کاشت کیلئے کھادوں کی ضرورت
  •  تھور باڑہ زمین میں فاسفورس کھاد کی افادیت بڑھا کر پیداوار میں اضافہ
  •  تھور باڑہ زمین میں نائٹروجنی کھاد کی افادیت بڑھانے سے گندم کی پیداوار میں اضافے کا اندازہ لگانا
  • کلراٹھی زمینوں میں دھان کی براہ راست کاشت پر کثرت آب کے اثرات کا مطالعہ کرنا
  • فصل کی باقیات کے طویل مدتی انتظام اور مختلف کھیتی باڑی کے طریقوں کا فصل کی پیداوار اور کلراٹھی زمینوں کی طبعی اور کیمیائی خصوصیات پر اثر دیکھنا
  •  مختلف بوائی کے طریقوں کا پیداوار میں اضافے اور کھارے پانی کے استعمال کی کارکردگی میں بہتری کیلئے موازنہ کرنا
  •  کلراٹھی اور زیر آب زمینوں سے قدرتی طور پر نکاسی آب کیلئے مختلف پودوں کی کارکردگی کا مطالعہ کرنا
  • ​مکمل شدہ تحقیقی سرگرمیاں
  •  مکئی اور گندم کی ہیر پھیر کا کھارے پانی کے استعمال کے بعد اثرات کا مطالعہ کرنا          
  • سٹرابری اور مونگ کی ہیر پھیر کا کھارے پانی کے استعمال کی حکمت عملی کا مطالعہ کرنا
  • ۔کھارے پانی کے استعمال کے خلاف مختلف انتظامی حکمت عملی کے اثرات کا جائزہ لینا
  • گندھک کے تیزاب کے ساتھ جپسم کی حل پذیری اور اس کی کارکردگی کو بڑھانا
  • ۔شورزدہ اراضیات میں ہائی سنتھ کھاد کا استعمال کرنا
  • ۔سفید اور کالے کلر کے مختلف درجات کے خلاف کونو کارپس کے پودوں کی برداشت کا مطالعہ کرنا کرنا
  • شورزدہ زمین کی بہتری کیلئے مختلف اصلاح کنندگان کا مربوط استعمال
  • ۔کما د کی مختلف اقسام /   کلونز کی کلراٹھی زمینوں میں موھڈی فصل کی پیداوار کا تقابلی جائزہ لینا     
  • کلراٹھی زمینوں پر دھان کی بیڈوں پر براہ راست کاشت اور مختلف طریقوں سے بھگونے سے پیداوار میں اضافہ کرنا      
  • ۔کلراٹھے رقبوں کا گڑھوں میں کاشتہ کماد کے ذریعے بہترین استعمال کرنا 
  • کلراٹھی زمینوں میں مختلف طریقوں سے کاشتہ منڈوا  کی فصل پر نائٹروجنی کھاد کا اثر دیکھنا
  • کلراٹھے رقبوں پر کاشتہ کینوا کی فصل پر مختلف فاصلوں کا اثر دیکھنا
  • کلروالی زمینوں میں کاشتہ کینوا کی پیداوار مختلف طریقہ ہائے کاشت اور بیج کی مقدار کا اثر دیکھنا
  • کلراٹھی زمینوں کی اصلاح کیلئے مختلف کھیتی باڑی کے طریقوں اور جپسم کا بہتر معاشی استعمال کرنا
  • کلراٹھی زمینوں میں جنتر کو گلانے اور زمین میں ملانے کیلئے مختلف زرعی آلات کا استعمال
  • کھارے پانی کی موجودگی میں مختلف زرعی آلات اور جپسم کا چارے کی پیداوار کیلئے بہتر استعمال کرنا
  • کلراٹھی زمینوں کیلئے مختلف زرعی آلات اور گندھگ کے تیزاب کا استعمال
  • ۔بیج کی بوائی کے مختلف طریقوں اور زرعی آلا ت کا دھان کی براہ راست کاشت کی پیداوار پر اثر دیکھنا
  • کلراٹھی زمینوں میں مختلف زرعی آلات اور نائٹروجن کے استعمال کا گندم کی پیداوار پر اثر دیکھنا​