تحقیقی سرگرمیاں

شعبہ گندم

  • دو غلائیت کے ذریعے گندم کی جینیاتی بہتری
  • دو غلائیت کے نتیجے میں حاصل  ہونے والی فرزندی نسلوں کا مطالعہ
  • گندم کے ابتدائی پیداواری تجربات
  • گندم کے باقاعدہ پیداواری تجربات
  • گندم کے علاقائی پیداواری تجربات
  • گندم کے پنجاب کی بنیاد پر یکساں پیداواری تجربات
  • گندم کے قومی بنیاد پر یکساں پیداواری تجربات
  • گندم کی نمایاں اقسام کی پانی کی کمی کو برداشت کرنے کا جائزہ
  • گندم کی گرمی برداشت کرنے والی اقسام کی تیاری
  • گندم کی بیرونی ممالک سےدرآمد شدہ  اقسام کومقامی  ماحول میں ٹیسٹ کرنا
  • گندم کی اقسام کا قبل از بنیادی (  بی۔این-ایس)اور بنیادی بیج تیار کرنا
  • ڈیورم گندم کا یکساں قومی پیداواری تجربہ
  • ڈیورم کی بیرونی ممالک سے درآمدشدہ اقسام کو  مقامی ماحول میں ٹیسٹ کرنا
  • ڈیورم کے ابتدائی پیداواری تجربات 
  • جو کی بیرونی ممالک سےدرآمد  شدہ اقسام کو مقامی ماحول میں ٹیسٹ کرنا
  • جو کے ابتدائی پیداواری تجربات

شعبہ فلاحت

  • بہاولپور کی  بدلتی ہوئی آب و ہوا میں گندم کی نئی تخلیق کردہ  اقسام /لائنوں کا    پیداواری رویہ 
  • جنوبی پنجاب میں گندم کی درازقد اقسام کی پیداوار پر  پانی کی مختلف مقداروں کا اثر
  •  گندم اور مونگ کی فصلات  میں مختلف جڑی بوٹی  مار ادویات کا نوکیلے اور چوڑےپتوں والی  جڑی بوٹیوں  پر اثر
  • گندم اور مونگ میں کراپ ماڈلنگ  کے ذریعے   فصل کے جنیٹک کوفیشینٹ کی معلومات حاصل کرنا    ا  اور   بدلتے موسم میں پیداوار کی پیشن گوئی کرنا۔
  • رایا کی مختلف اقسام کا مختلف تاریخوں میں کا شت کا پیداوار پر اثر
  • آبپاش علا قوں میں چنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے طریقے

شعبہ تیلدار اجناس

  • رایا کی نئی اقسام کی تیاری میں جرثومہ کا کردار
  • رایا کی فصل  میں دوغلائیت
  • رایا کی نئی اقسام کی تیا ری میں  مختلف  فرزندی نسلوں کا مطالعہ
  • رایا کی فصل پر صوبائی پیداواری تجربات
  • سرسوں کی نئی اقسام کی تیاری کے لیے صوبائی سطح پرتجربات  
  • رایا کی نئی اقسام کی تیاری کے لیے ملکی سطح پریکساں تجربات
  • سرسوں کی نئی اقسام کی تیاری کے لیے قومی سطح پر یکساں  پیداواری تجربات
  • تارامیرا کی نئی اقسام کی تیاری کے لیے قومی سطح پریکساں  پیداواری تجربات  
  • بہاولپور رایا کے خالص بیج کی تیاری
  • بہاولپور کے  موسمی حالات میں رایا کی نئی اقسام  کے لیے کھادوں کی ضروریات معلوم کرنا
  • رایاکی نئی  اقسام کے لئے موزوں وقت کاشت کے لئے تجربات
  • سرسوں/رایا پر  تیلے کاحملہ اور تدارک کا مطالعہ
  • مختلف کیمیائی زہروں کے استعمال کے ذریعےسرسوں/ رایاپر  تیلے کےحملےکا تدارک

شعبہ دالیں

  • دالوں کی نئی اقسام کی تیاری میں جرثومہ کا کردار ۔
  • دالوں کی فصلات اور دوغلائیت
  • دالوں کی نئی اقسام کی تیا ری میں  مختلف فرزندی نسلوں کی اہمیت
  • دالوں کی فصل پر علاقائی پیداواری تجربات
  • مونگ کی نئی اقسام کی تیاری کے لیے ملکی سطح پر تجربات
  • سفید چنے کی نئی اقسام کی تیاری کے لیے قومی سطح پر تجربات
  • کالے چنے کی نئی اقسام کی تیاری کے لیے قومی سطح پر تجربات ۔
  • مونگ اور چنے کے خالص بیج کی تیاری
  • دالوں کا موزوں وقت کاشت پر تجربات
  • ٹاڈ پرسنڈی کے تدارک  کے لیے مختلف کیمیائی زہروںکی استعداد معلوم کرنا
  • ٹاڈکی سنڈی کا مطالعہ

شعبہ سبزیات

  • "کنوا" پودوں کے جرثومے کی جنوبی پنجا ب کے موسم کے مطابق کا شت کی تشخیص اور جینیاتی مطالعہ
  • جنوبی پنجا ب کے موسم کے مطابق  مٹر کی نئی قسموں کی تیا ری میں" اخطلا ط نسل" کا   مطالعہ
  • مولی کی نئی قسموں کی جنوبی پنجا ب کے موسمی حالات مطابق  علاقائی تجربات
  • جنوبی پنجاب کے موسمی حالات کے مطابق گا جر کے خالص بیج کی تیاری

شعبہ امراض نباتات

  • گند م کی نئی تجرباتی لائنوں کا مصنوعی طریقہ سے پتے کی بھوری کنگی کے خلاف  چناو کرنا
  • گند م کی نئی تجرباتی لائنوں کا مصنوعی طریقے سے زرد کنگی کے خلاف چناو کرنا
  • گندم کی نئی تجرباتی لائنوں کا مصنوعی طریقے سے تنےکی کنگی کے خلاف چناو کرنا
  • گند م کی نئی تجرباتی لائنوں کا قدرتی طریقے سے پتوں کی سرانڈ کے خلاف چناو کرنا۔
  • گند م کی نئی تجرباتی لائنوں کا قدرتی طریقے سے ادھوری کانگیاری  کے خلاف چناو کرنا
  • گند م کی نئی تجرباتی لائنوں کا قدرتی طریقے سے کالی کانگیاری کے خلاف چناو کرنا
  • گند م کی بھوری کنگی، زرد کنگی اور تنے کی کنگی کی موجود  قسم (race )کی پہچان اور لائنوں کا اندازہ لگانا اور جین کی قسم کے خلاف ردعمل نوٹ کر نا
  • جنوبی پنجاب میں گند م کی کنگی کا سروے اوربیماری کے پھیلاو کو نوٹ کرنا
  • مونگی کی نئی تجرباتی لائنوں کا زرد وائرس کے خلاف  چناو کرنا
  • جوار کی نئی تجرباتی لائنوں کا دانوں کی کانگیاری کے خلاف  چناو کرنا
  • سرسوں کی پتوں کی سرانڈ، سفید پھپھوندی اور سفیدکنگی (White rust) کی تشخیص  اور ردعمل نو ٹ کرنا

شعبہ حشرات

  • گندم کی تجرباتی اقسام پر   کالے  تیلے کے اثرات کی جانچ ۔
  • گندم کی ترقی زادہ اقسام پرکالے  تیلے کے نقصانات کا تخمینہ ۔
  • گندم کے قومی بنیاد پر یکساں پیداواری تجربات میں شامل اقسام پر کیڑوں مکوڑوں کے حملے  کا مطا لعہ
  • رایا کی فصل پرکالے تیلے کے نقصانات کا مطا لعہ
  • رایا پر کالےتیلے کے  حملہ کے  تدارک کے لیے مختلف زہروں کی افادیت پر تجربات کرنا
  • چنے کی تجرباتی لائنوں پر ٹاڈ کی سنڈی کے نقصانات کی جانچ
  • چنے کی ٹاڈ کی سنڈی پر مختلف زہروں کی افادیت
  • مونگ کی  مختلف تجرباتی لائنوں پر سفید مکھی کےحملے کی تشخیص  
  • جوار کی تجرباتی لائنوں پر تنے کی سنڈی کےحملے کی تشخیص
  • گوار کی نئی تجرباتی لائنوں کارس چوسنے والے کیڑوں کے خلا ف  چناو 

شعبہ ترابیات

  • بہاولپور کے موسمی حالات میں مونگ کی فصل پر گندھک(سلفر) کی کھاد کے اثرات
  • بہاولپور کے موسمی حالات میں مونگ کی نئی قسم بی آر ایم-355پر کھاد کی مختلف مقداروں کے اثرا ت
  • بہاولپور کے موسمی حالات  میں باجرہ  کی نمایاں اقسام  پر کھاد کی مختلف مقداروں کی تشخیص
  • بہاولپور کے موسمی حالات میں جوار کی نمایاں اقسام پر کھاد کی مختلف مقداروںکی تشخیص
  • مونگ کی فصل پر لوہے(فیرس سلفیٹ) کا زمینی استعمال و برگی چھڑکاؤ      کا تقابلی جائزہ
  • مونگ کی فصل پر جست(زنک سلفیٹ) کا زمینی استعمال و برگی چھڑکاؤ کی جانچ۔
  • بہاولپور کے موسمی حالات میں رایا کی جدید اقسام پر کھاد کی مختلف مقداروں کی جانچ۔
  • بہاولپور کے موسمی حالات میں گندم کی نمایاں اقسام کی کھادوں کی ضروریات
  • بہاولپور کے موسمی حالات میں     کالےچنےکی نمایاں اقسام کی کھاد کی ضروریات
  • نمکیات کے مختلف درجات میں گندم کی نئی اقسام  کا  نمکیات برداشت کرنے  کی بنیاد پر چناؤ
  • گندم کی فصل کے لیے کھادوں کا مربوط استعمال اور مرغیوں کی کھاد کا گندم کی پیداوار پر اثر۔
  • بہاولپور کے موسمی حالات میں گندم پر جست(زنک سلفیٹ) کی مختلف مقداروں کے اثرات کی جانچ
  • بہاولپور کے موسمی حالات میں کابلی(سفید) چنے کی نمایاں اقسام کی کھادوں کی ضروریات

شعبہ جوار/ باجرہ

  • جوار کی مقامی اقسام کی پیداوار کو جانچنا
  • باجرہ کی مقامی اقسام کی پیداوار کو جانچنا
  • ملکی سطح پر جوار کی مختلف اقسام کی پیداوار کو جانچنا
  • ملکی سطح پر باجرہ کی مختلف اقسام کی پیداوار کو جانچنا
  • جوار اور باجرہ کی ترقی دادا اقسام کے خالص بیج کی تیاری
  • کسانوں کیلئے مشاورتی خدمات
  • جوار اور باجرہ کے جرثومہ کا چناؤ اور دیکھ بھال