تحقیقی سرگرمیاں

  • کسانوں کی فصلوں پر آنے والی بیماریوں سے پیدا شدہ مسائل کے حل کیلئے تحقیق کرنا
  • کاشتکاروں کے فصلوں پر آنے والی بیماریوں کی تشخیص اور انسداد کیلئے سفارشات دینے کی خاطر بیروے کرنا
  • پودوں اور فصلوں کی بیج سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر تحقیق کرنا
  • پھلدار پودوں پر آنے والی بیماریوں پر تحقیق کرنا
  • حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کو ـبیجوں کی صحت کی جانچ کی سہولت مہیا کرنا
  • وائرس سے پاک آلو کے پری ۔بیسک (Pre-Basic ) بیج تیار کرنا
  • الائزا(ELISA ) کے ٹیسٹ کے ذریعے پودوں کی وائرس سے پیدا شدہ بیماریوں کی تشخیص کرنا
  • مختلف فصلوں پر وائرس ، نیماٹوڈ ، بیکٹیریا اور پھپھوند سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت جانچنا
  • امراض نباتات کے انسداد کیلئے مختلف کیمیائی زہروں کے اثرات کو جانچنا
  • پودوں کی بیماریوں کے قدرتی تدارک کیلئے مختلف پودوں سے حاصل ہونے والے مرکبات کے اثرات کو جانچنا
  • پودوں کی بیماریوں کے مربوط تدارک کیلئے طریقہ کار وضع کرنا
  • ماحول دوست اور پودوں کی نشوونما کو بہتر بنانے والے رائزوبیکٹیریا(Rhizobacteria ) کے ذریعے بیماریوں کے انسداد کیلئے تحقیق کرنا
  • پودوں پر حملہ آور ہونے والے وائرس کے خلاف پودوں کے مرافعی نظام کو بہتر بنانے کیلئے
  • مختلف پھپھوند کش زہروں کے اثرات کے معیار کو جانچنے کیلئے تحقیق کرنا
  • پودوں کی وائرسی بیماریوں کا رس چوسنے والے کیڑوں کی تعداد سے بیماری کی شدت کا تعلق تلاش کرنا
  • زرعی تحقیق سے حاصل ہونے والی معلومات کو جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے کسانوں  اور متعلقہ افراد تک پہچانا
  • محکمہ زراعت (توسیع) کے شوگرملوں اور دوسرے متعلقہ افراد تک امراض بناتات کے مختلف طریقہ ہائے کار کے بارے میں تربیت دینا