شعبہ پلانٹ وائرالوجی، فیصل آباد

پودوں پر آنے والے وائرس ، پھلدار پودوں ، فصلوں اور سبزیوں کو بہت ذیادہ نقصان پہنچانے والے اہم عوامل میں سے ہیں۔ آلو ، کپاس ، مرچ، ٹماٹر اوربیلداد سبزیات وائرس کی بیماریوں کا اہم شکار ہوتے ہیں۔ پنجاب میں اگائی جانے والی سبزیوں میں آلو سب سے اہم فصل ہے۔ آلو کی وائرس کی بیماریوں کے مختلف پہلوئوں پر تحقیق کرنے اور ان کے انسدادکیلئے حکومت پنجاب نے 1973 ؁ میں پلانٹ وائرولوجی سیکشن قائم کیا۔ 1948 ؁ میں پنجاب حکومت نے اس میں ٹیشو کلچر کے ایک چھوٹے یونٹ کا اس میں اصافہ کیا۔ ٹشوکلچر کے یونٹ کے قائم ہونے سے پلانٹ وائرولوجی سیکشن ، آلو کے اعلی معیار کے بیج  جو کہ وائرس سے پاک ہوں پر مصروف کار ہے

تحقیقی سرگرمیاں

  • وائرس سے پاک آلو کے منی ٹیوبریعنی چھوٹے آلوپیدا کرنا
  • آلو کا پری بیسک (Pro-basic ) بیج پیدا کرنا
  • کھیت کی سطح پر وائرس کی بیماریوں کے خلاف مختلف فصلوں میں قوت مدافعت کو شناخت کرنا
  • آلو کی وائرس کی بیماریوں کاموسمی تبدیلیوں سے تعلق تلاش کرنا
  • سست تیلے ، پی وی ایکس (PVX ) ، پی وی وائی(PVY) اور پی ایل آروی (PLRV ) کے خلاف مختلف پودوں سے حاصل شدہ کیمیائی مواد کی افادیت کو جانچنا
  • آلو کے میری سٹم کلچر میں فائٹوبارمون کے اثرات کو دیکھنا۔
  • آلو پر پائے جانے والے سست تیلے کی زہروں کے خلاف قوت مدافعت کی جانچ پر تحقیق
  • کپاس کی مختلف اقسام پر سفید مکھی کی تعداد اور کپاس کے پتہ مروڑوائرس کی بیماری کے تعلق پر تحقیق
  • کپاس کی سفید مکھی کا کیڑے مار زہروں کے خلاف قوت مدافعت کی جانچ رکے متعلق تحقیق

رابطہ

ڈاکٹراظہر مصطفیٰ
پرنسپل سائنٹسٹ   
فون نمبر: 0419201802
ای میل: pvppri@yahoo.com
موبائل نمبر: 03346836399

 نقشہ