شعبہ تحقیقاتی امراض بناتات، فیصل آباد

تحقیقات امراض کا بنیادی مقصد پودوں پر نیماٹوڈ، بیکٹیریا اور پھپھوند سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے ہونے والے نقصانات کا کم کرنے کیلئے ان بیماریوں کے اسباب کو شناخت کرنے ، ان کی حقیقت بیماری پیدا کرنے کے عوامل اور ان کے سدباب کیلئے موزوں انسداد کیلئے طریقہ کار وضع کرتا ہے۔ پودوں پر بیماریاں بیج کے اندر سے اور باہر سے حملہ آور ہوتی ہیں۔ لہذا شعبہ تحقیقات امراض شعبہ ہوا کے ذریعے پھیلنے والی زمین سے پیدا ہونے والی بیج سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر کام کرنا ہے اہم بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی  مختلف اقسام کو تلاش کرنا (چھانٹنا) اس شعبہ کا متعلقہ کام ہے۔ اس سے نئی اقسام بنانے والے سائنسدانوں کو مدد ملتی ہے۔ شعبہ تحقیقات امراض بناتات پودوں کی بیماریوں کے کیمیائی تدارک پر کام کر رہا ہے اور اس مقصد کیلئے موجود پھپھوند کش زہروں کی افادیت اور استعمال کے دوران حفاظتی طریقہ کار پر تحقیق کی جاتی ہے۔

تحقیقی سرگرمیاں

  • کسانوں کی فصلوں پر آنے والی بیماریوں سے پیدا شدہ مسائل کے حل کیلئے تحقیق کرنا
  • کاشتکاروں کے فصلوں پر آنے والی بیماریوں کی تشخیص اور انسداد کیلئے سفارشات دینے کی خاطر بیروے کرنا
  • زرعی تحقیق سے حاصل ہونے والی معلومات کو جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے کسانوں  اور متعلقہ افراد تک پہچانا
  • یونیورسٹی کے طلبا کو انٹرشپ کی ٹریننگ مہیا کرنا
  • کسانوں کو فصلوں کی بیماریوں کی تشخیص کرنا۔ حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کو بیماریوں کے انسداد کیلئے سفارشار ت دینا

رابطہ

پرنسپل سائنٹسٹ
فون نمبر: 0419201810
ای میل: p_pathology@yahoo.com
 

نقشہ