پاکستان ہارٹی ایکسپو 2023 کا انعقاد ایکسپو سینٹر، جوہر ٹاؤن، لاہور میں 28 اور 29 جنوری 2023 کو کیا جائے گا۔

سیکرٹری زراعت پنجاب احمد عزیز تارڑ نے لاہور میں منعقدہ دو روزہ کھاد میلہ و پاکستان ہارٹی ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب فیصل ظہور، سپیشل سیکرٹری ایگری مارکیٹنگ وقار حسین، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) قدیر احمد باجوہ، چیف  سائنٹسٹ ایگری ریسرچ محمد نواز خان میکن ، ڈائریکٹر جنرل توسیع  ڈاکٹر محمد  انجم علی اور دیگر موجود تھے۔نمائش میں 9 ممالک سے 45 وفود نے شرکت کی جبکہ 100 سے زائد سٹالز لگائے گئے۔ کھاد میلہ و پاکستان ہارٹی ایکسپو 2023 کے موقع پر کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے بین الاقوامی سمینیار کا انعقاد کیا گیا۔ کھادوں کے متوازن استعمال کےلئے محکمہ زراعت نے " کھاد حساب" اینڈرائیڈ ایپ لانچ کر دی