تحقیقی سرگرمیاں

امورِ کاشت کاری (فلاحت)

  • مکئی ، جوار اور باجرہ کی دیسی اور دوغلی اقسام کی زیادہ سے زیادہ پیداوار لینے کے لیے مناسب فی ایکڑ پودوں کی تعداد اور آب پاشی کے شیڈول میں بہتری لانا/معیاری بنانا
  • مکئی ، جوار اور باجرہ کی فصلات میں جڑی بو ٹی کی تلفی کے لیے جڑی بوٹی مار زہروں کو جانچنا

ارضی کیمیا

مکئی ، جوار اور باجرہ کی فصلات سے معاشی طور پر سُود مند پیداوار حاصل کرنے کے لیے کھادوں کی درست مقداروں کا تعین کرنا

امراضِ نباتات

  • مکئی کی دیسی اور دوغلی اقسام کے مکئی کی سٹران کے خلاف مزاحمت کی پرکھ کرنا
  • بیماریوں کے خلاف بیجوں کو لگائی جانے والی مختلف زہروں کی جانچ کرنا

حشریات

  • کو نپل کی مکھی کے تدارک کے لیے بیجوں کو لگائی جانے والی حشرات کُش زہروں کی پرکھ کرنا
  • مکئی اور جوار کے تنے کی  سُنڈیوں کے خلاف سپرے کیے جانے کے قابل زہروں کی پڑ تال