رائس ٹیکنالوجی لیبارٹری ، کالا شاہ کاکو

تحقیقاتی ادارہ دھان، کالا شاہ کاکو ملک کا سب سے قدیم زرعی تحقیقی ادارہ ہے۔ 1926 میں اپنے قیام کے بعد سےانسٹی ٹیوٹ نے وقتا فوقتا بہت سی عالمی شہرت یافتہ باسمتی اور نان باسمتی اقسام متعارف کروائی ہیں۔ چاول معیار کی جانچ کیلئے انسٹی ٹیوٹ کی رائس ٹیکنالوجی لیب ذمہ دار ہے۔ رائس ٹیکنالوجی لیب نے جون 2018 سے نمی کی جانچ کے لئے پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل (پی این اے سی) سے آئی ایس او 17025 کی منظوری حاصل کی ہے۔

مقاصد

آئی ایس او 17025 ایکریڈیشن معیار ایک لیب کے لئے کئے گئے ٹیسٹوں پر قابلیت اور قابل اعتماد کی علامت ہے۔ اس معیار کو حاصل کرنے کے بعد رائس ٹکنایلوجی لیب کا نتیجہ اب پوری دنیا میں معاشی سرگرمیوں خاص طور پر تجارت کے لئے قابل قبول ہے۔ دوسرے تجزیاتی ٹیسٹوں کے لئے لیب کی توسیع کے بعدچاول کی برآمدات میں بھی بہتری آئے گی۔

مقام

تحقیقاتی ادارہ دھان، کالا شاہ کاکو17 کلومیٹر جی ٹی روڈ ، لاہور

 رابطہ

مسٹر محسن علی رضا
اسسٹنٹ ٹیکنالوجسٹ / کوالٹی مینیجر
تحقیقاتی ادارہ دھان، کالاشاہ کاکو
فون: 04237951826 
موبائل : 03059302526