سہولیات

سوائل کیمسٹری سکیشن ، ایوب ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد

سوائل کیمسٹری سیکشن ، ایوب ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد ایک تحقیق پر مبنی لیبارٹری ہے جس میں کسانون کے مسائل سے متعلق مختلف تحقیقات کی جاتی ہیں۔ اور ان تحقیقا ت کے نتائج ریڈیو پروگرامز ، ویب سائیٹ ، مطبوعات، پرنٹ میڈیا اوراردو مقالہ جات جو کہ مشہور رسالوں میں شائع ہوتے ہیں کے زریعے عوام الناس میں پھیلائے جاتے ہیں ۔ مختلف دوسری بہن تنظیموں بھی مٹی ، پانی اور پودوں کا تجزیہ کر کے نتائج رہتی ہیں۔

تجزیہ

  • پودوں میں:۔اجزاءصغیرہ و کبیرہ اور بھار ی دھاتیں کا تجزیہ
  • مٹی میں:۔اجزاءصغیرہ وکبیرہ ، اساسیت و تیزابیت ، نامیاتی مواد، برقی موصلیت اور بھا ری دھاتوں کا تجزیہ
  • پانی میں :۔ برقی موصلیت ، تیزابیت ، او اساسیت ، کاربونیٹ بائی کاربونیٹ ، کیلشیم، میگنیشیم اور کلورائڈز کا تجزیہ
  • سیوریج کا پانی:۔برقی موصلیت ، تیزابیت و اساسیت ، بھاری دھاتیں (لیڈ، کرومیم، نِکل اور کیڈمیم) کا تجزیہ

پیسٹی سائیڈ کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز(فیصل آباد ، ملتان، بہاولپور اور کالا شاہ کاکو)

یہ لیب کسانوں کو معیاری کیڑے مار ادویات فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس لیب میں درج ذیل تجزیہ کی سہولت موجود ہے:

  • کیڑے مار ادویات کی تشکیل کا تجزیہ
  • جڑی بوٹیاں ختم کرنے والی زہروں کا تجزیہ
  • حشرات تلف کرنے والی ادویات کا تجزیہ

مقصد

کسان جس کو کیڑے مار ادویات یا جڑی بوٹی تلف کرنے والی ادویات کے بارے میں شک یا معیار پر یقین نہ ہو تجزیہ کرا سکتا ہے اس کے لیے کسان کو PQCلیب میں جانا پڑتا ہے۔ اس کے شناختی کارڈ کی کاپی اور معلومات فارم نمبر8پر لی جاتی ہیں (جو کی لیب میں موجو د ہے)حکومت کی طرف سے ایک نمونہ تجزیہ کرنے کی قیمت  Rs.5000/وصول کیے جاتے ہیں۔

رابطہ

ای میل: acpesticide@yahoo.com
فون: 0419200813
فیکس: 0419200814
 پیسٹی سائیڈ کوالٹی کنٹرول لیبارٹری، ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، جھنگ روڈ، فیصل آباد

پیسٹی سائیڈ ریزیڈیو لیبارٹری کالا شاہ کاکو

پھلوں اور سبزیوں میں کیڑے مار ادویات کی باقیات کی نشاندہی