تعارف

کلر آبپاش زراعت کا  ایک خاص مسئلہ ہے۔فوڈ سیکورٹی کیلئے اور خوراک حاصل کرنے کیلئے اس سلسلے کا حل بہت اہم ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہت سے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔جن میں جپسم کا استعمال ، گوبر کی گلی سٹری کھاد، مرغیوں کی کھاد، گندم اور چاول کا بھوسہ وغیرہ زمین میں کلر ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بعد مناسب آبپاشی کر کے کلر کو ختم کیا جاتا ہے۔ نہری پانی کی شدید کمی کی وجہ سے  ز میندار اور کاشت کار ٹیوب ویل کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ تقریباً 70 فیصد کے قریب ٹیوب ویل کا پانی فصلات اگانے کیلئے غیر موزوں ہے اور غیر موزوں پانی کا استعمال بھی کلر اور تھور میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ کلر والی زمینوں کی بحالی کیلئے غیر موزوں پانی کے مناسب طریقے سے استعمال کی اپنی اہمیت ہے۔کلر پر قابو پانے کیلئے دوطرح کی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے۔

  •  کلر کے خلاف لڑنااور کلر کو زمین سے ختم کرنا
  • کلر کو ختم کیے بغیر ہی کلراٹھی زمینوں سے فصلات کی پیداوار حاصل کرنا
  • کلرکو زمین سے ختم کرنے کا مطلب نمکیات کو جڑوں کی گہرائی سے نیچے پہچانا تا کہ فصلات کی پیداوار متاثر نہ ہو۔ نمکیات کے ساتھ رہنے کا مطلب ہے ایسی فصلات اور پودے اگاناجو کہ کلر کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں اور مناسب پیداوار دے سکیں

مقاصد

  • کلراٹھی زمینوں کا بہتر معاشی استعمال
  • کلر زدہ زمینوں کی اصلاح  کیلئے حکمت عملی وضع کرنا
  • کلراٹھی زمینوں میں اجزائے کبیرہ اور صغیرہ کی موجودگی کو بہتر بنانا
  • مختلف فصلات کی اقسام کی کلر کے خلاف قوت مدافعت جانچنا
  • شورزدہ زمین میں فصلات کی بہتر پیدادار حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنا
  • غیر موزوں پانی کے استعمال کی بہتر حکمت عملی وضع کرنا جس کو استعمال میں لاتے ہوئے فصلات کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے
  • کلر زدہ اراضیات اور غیر موزوں پانی کے استعمال کیلئے ز مینداروں کو مناسب طریقہ کار اپنا نے کیلئے ان کی رہنمائی کرنا