تعارف

شعبہ شماریا ت زرعی تحقیق میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تجربے کے لئے رقبے میں موجود وسائل اور مطلوبہ مقاصدکے حصول کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سائنسدانوں کو مناسب تجرباتی ڈیزائن تجویز کیے جاتے ہیں۔ تجربات سے حاصل شدہ مواد کا مناسب شماریا تی تکنیک استعمال کرتے ہوئےتجزیہ کیا جا تا ہےااور حاصل شدہ نتائج متعلقہ سائنسدانوں کو مہیا کر دئے جاتےہیں۔ مختلف زرعی تحقیقاتی شعبہ جات فصلوں کی نئ اقسام اور ٹیکنالوجی کے متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور شعبہ شماریات ان مقاصد کے لیے مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔

 

مقاصد

  • محکمہ کےزرعی سائنسدانوں کوشماریاتی تجزیہ اور نتائج کی تشریح کی ٹریننگ دینا
  • کھیت اور لیباٹری میں ہونےوالے تجربات کی ڈیزائننگ کرنا
  • زرعی سائنسدانوں کوتحقیقاتی تجربات کے ڈیزائن کے لئےمشاورتی خدمات دینا
  • تمام شعبہ جات کے سالانہ تحقیقاتی پروگراموں کاشماریاتی جائزہ لینا
  • تجرباتی رقبہ میں مختلف تجربات کے ڈیزائنوں کا معائنہ کرنااور مواقع پر موزوں تجاویز دینا