تعارف

دالوں پر تحقیق کا کام برصغیر میں 1938 میں زرعی کالج، فیصل آباد میں سیریل با ٹنسٹ کی زیر نگرانی شروع کیا گیا۔   1970-  71  میں دالوں پر تحقیق کا ایک الگ شعبہ قائم کیا گیااور  2 198میں شعبہ دالوں کو ڈائریکٹوریٹ کا درجہ دیا گیا۔   پلسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ اس ادارہ کے ذمہ دالوں کی نئی  اقسام سے متعلق ریسرچ ہے جو کہ ذیادہ تر چنے، مسور، مونگ، ماش, لوبیا  اور خشک مٹر  پرتحقیق کا کام کرتا ہے۔ جس کہ نتیجہ میں بننے والی نئی اقسام کا بیج کاشتکاروں اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کو دیا جاتا ہے۔  اس ادارہ کے  تین  ذیلی تحقیقاتی مراکز   کلورکوٹ  ضلع بھکر، ساہووالی ضلع سیالکوٹ  اور  رکھ اترا  ضلع خوشاب میں واقع  ہیں۔

مشن

  ادارہ تحقیقات برائے دالیں،  فیصل آباد کا مشن  دالوں  کی نئی اقسام اور جدید زرعی پیداواری ٹیکنالوجیز مہیا کرنا ہے جو   دالوں کی پیداوار میں اضافہ کر کے پائیدار غذائی تحفظ اور ملک کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہونگی۔

مقاصد

  • دالوں کی اعلی پیداوار ی  صلاحیت کی حامل ، وسیع موسمی موافقت ، بیماریوں اور کیڑوں کے خلاف مزاحمت  کی صلاحیت رکھنے  والی اقسام کی تیاری
  •  بہترین ممکنہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے بہتر پیداوار ی ٹیکنالوجی کے کی دریافت
  • دالوں کے  بیسک اور پری بیسک  بیج کی تیاری
  • دالوں  کی کاشت کی ترویج