تعارف

زرعی معیشت کی ترقی اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت کی بہتری کیلئے تحفظ نباتات ایک اہم شعبہ ہے۔ خوراک میں خود کفالت حاصل کرنے اور قابل برآمد زرعی اجناس حاصل کرنے میں تحفظ بناتات کی بہت اہمیت ہے۔ فصلوں ،پھلوں اور سبزیوں کو بیماریوں کی وجہ سے بہت نقصان ہوتا ہے۔ اگر تحفظ نباتات کے عوامل کو بروقت اور صیحح طریقہ سے نہ اپنا یا جائے تو یہ نقصان بہت بڑھ جاتا ہے اور بعض اوقات تمام فصل تباہ ہو جاتی ہے۔ فصلوں کی بیماریوںکو پیدا کرنے والے عوامل زمین میں اور فضاء میں موجود رہتے ہیںلہذا تحفظ بناتات کے عوامل کو صیحح، بروقت اور مستقل بروئے کار لاکر ہی ان نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ادارہ تحقیقات امراض بناتات فیصل آباد بنیادی طور پر پودوں پر آنے والی بیماریوں کے جینیاتی مذاحمت، حیاتیاتی تدارک ، امورکا شتکاری کے ذریعے اور کیمیائی تدارک پر مربوط تحقیق کرتا ہے۔

مقاصد

  • پھپھوند، بکٹیریا ، وائرس اور نیماٹوڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والی پودوں کی بیماریوں پر تحیقق کرنا اور مناسب تدارک تلاش کرنا
  • تمام فصلوں اور سبزیوں کی نئی اقسام تیار کرنے والے سائینسدانوں کے ساتھ معاونت کرنا
  • مختلف امراض نباتات کے خلاف نئی متعارف کی گئی پھپھوندکش ادویات کی افادیت کو پر کھنا
  • فصلات اور سبزیوں کے بیجوں پر پائی جانے والی بیماریوں  پر تحقیق کرنا اور ان کا مناسب تدارک تلاش کرنا
  • پنجاب میں فصلوں ، سبزیوں اور پھلوں کو متاثر کرنے والی پھپھوند کی ادنی قسم (فائٹوفتھو را اور پیتھیم ) پر تحقیق کرنا
  • ٹشوکلچر کے ذریعے آلو کا وائرس سے پاک پری بیسک (Pre-basic ) بیج تیار کرنا
  • پودوں کی وائرس کی بیماریوں کی تشخیض کیلئے الائزا(ELISA )ٹیسٹ کرنا اور ان کاتدار ک تلاش کرنا
  • فصلوں پر رس چوسنے والے کیڑوں کی نگرانی کرنا
  • مختلف فصلوں پر آنے والی بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پھپھوند کش اور جڑی بوٹیوں کو مارنے والی نئی زہروں کی کار کردگی کو جانچنا
  • پودوں پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں، بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے مربوط طریقہ انسداد پر تحقیق کرنا