نئےاقدامات

  • اچھے معیار کے بیج کی مقدار میں اضافہ کرنے کے لئے پلسز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ منظور شدہ اقسام کاقبل از بنیادی (Pre-basic) اور بنیادی (basic) بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن اور مقامی بیج کمپنیوں کو ان کی توسیع کے لئے فراہم کررہا ہے۔ تاکہ دالوں کے کاشتکاروں کی بیج کی  ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔
  • دالوں کے زیر کاشت رقبے میں ہونے والی کمی اور دالوں کی بڑھتی ہوئی قومی ضروریات کومحسوس کرتے ہوئے ، پلسز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے مونگ اور ماش کی مخلوط کاشت  اور موسم بہار میں کاشت  کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ کسان ان ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز کو اپناکر زیادہ سے زیادہ پیداوار کو یقینی بناسکتے ہیں۔