نئے اقدامات

  • کسانوں کو شامل کر کے ایسے عوامل جو فصلوں کی پیداوار اور منافع کوکم کرتے ہوں ان کےمناسب سد باب کرنے کے نئےطریقہ کار کی بڑے پیمارنے پر نمائش کرنا
  • کسانوں کو شامل کرتے ہوئے زرعی پیداوار کو بڑھانے والے عوامل  جیسے(بوائی کی تاریخ، بیماریوں، کیڑے مکوڑوں  اور جڑی بویٹوں کےمناسب تدارک،فصل کی متناسب خوراک، جراثیمی ٹیکہ اور مشینری کا بیجائی اور کٹائی کے موقع پر استعمال)  پر تحقیقی تجربات کی نمائش کرنا
  • نئی ٹیکنالوجی کےاستعمال کا اقتصادی تجزیہ کرناتاکہ منافع کا اندازہ کیا جاسکے
  • تمام  شراکت داروں کے مالی  مفادات کا   تحفظ کرنے کے لیےسائنسی بنیاد پر بہتر پیداواری ٹیکنالوجی اورگندم اور مونگ کی پیداوار کو منافع بخش بنانے کے لیے  تحقیق کرنا
  • تصدیق شدہ بیج کے استعمال کو بڑھانے کےلئے گاوں کی سطح پر نئی اقسام کے بیج کے پلاٹس لگا کر اچھا بیج پیدا کرنا اور اسی گاوں میں پھیلانا
  • زمینداروں کو خالص صحت مند بیج  پیدا کرنے کی فنی تربیت مہیا کرنا 
  • گورنمنٹ کے زرعی تحقیقاتی اداروں سے آنے والی نئی تحقیق کو نجی شعبہ اور سرکاری زرعی توسیع کے اداروں کی مدد سے کاشتکاروں تک پہنچانا
  • نجی شعبہ کو شامل کر کےسیمنارز اور ورکشاپس کے ذریعے کاشتکاروں کی فنی مہارت میں اضافہ کرنا