شعبہ تحقیقات باغات،ساہیوال

تحقیقات باغات،ساہیوال 1935   میں  اپیریل زرعی کونسل نئی دہلی بھارت  کے زیر انتظام  بطور ذیلی ادارہ قائم ہوا۔ ابتدائی مراحل میں یہ تجرباتی اسٹیشن   ترشاوہ پھلوں کی  اسٹاک اور سائن  کی اقسام  کے باہمی تعلق پر تحقیق کے لئے قائم ہوا۔اس بنیادی  پس منظر کے تحت ترشاوہ پھلوں کے باغات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور منافہ بخش باغات  کے قیام اور ان کی دیکھ بھال کی تکنیکی ضرورت واضح ہو گئی۔1971-72  کے دوران یہ ذیلی ادارہ  نہ صرف مکمل تحقیقاتی ادارہ بن گیا بلکہ سرگودھا میں ایک ذیل ادارہ بھی وجود میں ا ٓ گیا ۔اب یہ اسٹیشن انتظامی اور تکنیکی لحاظ سے  ناظم سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ سرگودھا  کے زیر نگرانی کا م کررہا ہے۔

تحقیقی سرگرمیاں

یہ اسٹیشن مندرجہ ذیل تحقیقاتی سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے:
  • تر شاوہ پھلوں کے مختلف انواع و اقسام  کے پہلوؤں پر تحقیق کرنا
  • ترشاوہ پھلو ں کے مختلف اقسام کے لئے معیاری روٹ اسٹاک کا قیام
  • نئی اقسام کا تعارف
  • غذائی ضروریا ت کا تعین کرنا
  • موروثی خواص کے حامل نئے پودوں کی پیداوار
  • ترشاوہ پھلوں  کے جنیاتی اقسام کا ذخیرہ (قیام اور بحالی)

ایڈریس

عمران محمد صدیق
پرنسپل سائنٹسٹ
 فون نمبر: 0404400020
ای میل: zargams69@gmail.com 

نقشہ