تحقیقاتی ادارہ اثمار، نوشہرہ

پھلدار پودے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لیے روزگار کا ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔ پت جھڑ پھلدار پودوں پر سائنسی تحقیق، بارانی علاقے کے لوگو ں کی پیداوار میں اضافہ اور انکی معیشت میں انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ پھلدار پودے پوری دنیا کی زراعت کے ایک تہائی حصہ پر مشتمل ہیں۔ پاکستان میں اس شعبہ سے سالانہ کثیر زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔ یہ محنت طلب شعبہ ہے اور اگر سائنسی بنیادوں پر اس کو اپنایا جائے تو قومی معیشت میں بہتری اور پسماندہ علاقوں میں غربت کو مٹایا جا سکتا ہے۔ پوٹھوار اور اس کے ملحقہ علاقوں میں فروٹ انڈسٹری میں اضافہ ترقی اور خوشحالی لا سکتی ہے۔ پت جھڑ پھلوں کی منظور شدہ اقسام کے باغا ت لگا کر اس خطہ کی فی کس آمدن میں بھی اضافہ کیا جا سکتاہے۔ تحقیقاتی ادارہ اثمار نوشہرہ (سون ویلی) ضلع خوشاب 1984سے انہی بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور علاقے کی بہتری میں کوشاں ہے۔

مقاصد

  • پت جھڑ پھلوں کے جنییاتی مادہ کو اکھٹا کرنا اور ان میں سے بہتر کا انتخاب کرنا۔
  • پت جھڑ پودوں کی پیداوار ی ٹیکنالوجی متعارف کروانا۔
  • صحیح النسل پودے تیار کرنا اور کسانوں کو مہیا کرنا۔
  • پانی کی کمی کو برداشت کرنے والے پھلوں کی کاشت کو متعارف کروانا۔

تحقیقی سرگرمیاں

  • پت جھڑ پھلدار پودوں کی اقسام کو جانچنا، سلیکشن کرنا اور متعارف کروانا۔
  • آڑو کے جنییاتی مراکز کا قیام اور دیکھ بھال
  • پت جھڑ پھلوں میں رو ٹ سٹاک اور سائن میں مطابقت کے لیے سائنسی تجربات کرنا۔
  • صحیح النسل پھلدار پودوں کو تیار کرنا اور کسانوں کو مہیا کرنا۔
  • پہاڑی علاقوں کے پھلدار پودوں میں تحفظ نباتات سے آگاہی فراہم کرنا۔
  • زیتون کے پھل سے مختلف مصنوعات مثلاً مربہ اور اچار وغیرہ تیار کرنا۔
  • تحقیقاتی ادارہ اثمارمیں مختلف تحقیقاتی اداروں اور شمالی علاقہ جات سے پت جھڑ پھلوں کی مختلف اقسام لائی گئیں اور ان پر مختلف تجربات کیے گئے۔

رابطہ

پرنسپل سائنٹسٹ
فون نمبر: 045-610538

نقشہ