تعارف

ترشاوہ پھلوں کی بیشتر اقسام  ٹراپیکل یا سب ٹراپیکل آب و ہوا والے ممالک میں کاشت کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں ترشاوہ پھل سب سے اہم فصل ہے۔ پنجاب میں 177216ہیکٹر رقبے پر کاشت کیے جاتے ہیں اور پیداوار 2116466میٹرک ٹن ہے۔ ( ماخذکراپ رپورٹنگ سروس 18-2017)۔ ترشاوہ پھل پاکستان کے چاروں صوبوں میں کاشت کیا جاتا ہے لیکن پنجاب میں اس کا حصہ95 فیصد سے زیادہ ہے۔ ترشاوہ پھلوںکی اقسام سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی مارکیٹ اور برآمدی صلاحیت میں مقبولیت کی وجہ سے کنو کا اثر غالب ہے۔ کنو سرگودھا ڈویژن کی اہم پھلو ں کی فصل ہے۔لہذا صوبا ئی حکومت کے ذریعے 04-2003 کے دوران اس شہر میں ایک مکمل سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا قا ئم کیا گیاتھا ۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے سا ئنسدان کسانوں کی صلاحیت بڑھانے  کیلئے کسانوں کے اجتما ع اور باغات کے انفرادی دوروں کے ذریعے بھی مشا ورتی خد مات پیش کر رہے ہیں ۔ اس طرح یہ انسٹی ٹیوٹ سٹرس کے شعبے میں ترقی کیلئے اپنا کر دار ادا کر رہا ہے۔

مشن

سٹرس کی کاشت ، پیداوار اور تنو ع کو فرو غ دینا

مقاصد

  • ترشاوہ پھلوں کی دستیابی کی مدت بڑھانے کیلئے نئی اقسام ( اگیتی، وسطی اور پچھیتی) متعارف کروانا
  • بغیر بیج کے سنگترے اور مینڈرین کی اقسام کو فروغ دینا
  • سنگترے کی پیداوار اور معیار کی بہتری کیلئے موزوں ثقافتی اور باغبانی کے انتظام کی تکنیک ( آبپاشی، پودوں کا تحفظ، غذائیت، کٹا ئی وغیرہ) کے ذریعے تحقیق کرنا
  • ترشاوہ باغات میں موجود بیماریوں اور کیٹروں کی شناخت کرنا اور موثر کنٹرول کے اقدامات ( کا پتہ لگانا) کرنا
  • ترشاوہ پھلوں میں پوسٹ ہاویسٹ نقصان کو کم کرنے کیلئے تجربات کرنا، تحقیق کرنا
  • نرسری کے انتظامی امورپر تحقیق
  • ترشاوہ پھلوں کے کاشتکاروں کیلئے مشاورتی خدمات