تحقیقاتی ادارہ برائے گندم، فیصل آباد

گندم کی تھریشنگ کرتے وقت  کس چیز کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

ٹاپ

گندم کی تھریشنگ کرتے وقت  یہ خیال رکھا جائے کہ  دانے ٹوٹنے نہ پائے  کیونکہ ٹوٹے ہوئے دانوں پر کیڑوں کا حملہ  جلد اور زیادہ ہوتا ہے۔

 
   
گندم کو محفوظ کرتے وقت  غلہ میں کتنے فیصد  نمی رکھنا ضروری ہے؟ ٹاپ

دانے کو دانت کے نیچے دبانے سے  اگر کڑک کی آواز سے  دانہ ٹوٹے  تو نمی کی مقدار  مناسب  یعنی 10 فیصد ہے  کیونکہ غلہ کو  گوداموں میں رکھتے وقت  اس میں نمی کی مقدار 10 فیصد سے زیادہ نہیں  ہونا چاہیے

 
   
غلہ کو ذخیرہ کرتے وقت پرانی بوریاں کس حد تک استعمال میں لائی جا سکتی ہیں؟ ٹاپ

غلہ کو ذخیرہ کرتے وقت  ہمیشہ نئی بوریاں استعمال کرنی چاہئیں، بصورت دیگر پرانی بوریوں کو  محکمہ  زراعت کے عملہ کے مشورے سے  سفارش کردہ زہر کے محلول سے  اچھی طرح  سپرے کرنے کے بعد خشک کر کے  گندم سے بھریں اور پھر گوداموں میں ذخیرہ کریں۔

 
   
غلہ ذخیرہ کرتے وقت  گودام کی صفائی کس حد تک  ضروری ہے؟ ٹاپ

گودام اچھی طرح ہوا بند ہو نا چاہیے، گوداموں میں اگر کوئی درز  یا  دراڑ یں وغیرہ ہو تو  پہلے وہاں مٹی یا سیمنٹ  لگا کر اچھی طرح  بند کر دیا جائے، پھر محکمہ زراعت کے عملے  کے مشورے سے  مناسب زہر کا سپرے کریں، اس عمل کے بعد گوداموں کو  کم از کم 48 گھنٹے  بند رکھنے کے بعد ان کے دروازے کھول دیے جائیں، اس کے بعد 4 تا 6 گھنٹے تک  گوداموں میں  داخل نہ ہوں، بعد ازاں ان کی اچھی طرح صفائی کی جائے۔

 
   
فیومیگیشن کے لئے کون سا زہر استعمال میں لایا جاتا ہے؟ ٹاپ

فیومیگیشن کا مطلب دھونی دینا ہوتا ہے  اس کے لئے ایلومینیم فاسفائیڈ کی گولیاں  استعمال میں لائی جاتی ہیں، جن کو کمرے یا گودام  میں رکھنے سے  خود بخود دھونی  نکلتی رہتی ہے۔

 
   
چوہوں یا کیڑوں مکوڑوں  کے حملے سے  گودام کو کس طرح  محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟ ٹاپ

اگر گوداموں میں کیڑوں یا چوہوں کا حملہ ہو جائے تو اس کے انسداد کے لئے  ایلو مینیم فاسفائیڈ کی گولیاں استعمال کریں

 
   
چوہے مار ایلومینیم فاسفائیڈ کی گولیاں ایک گودام کے لئے کتنی درکار ہو تی ہیں؟ ٹاپ
 گوداموں کی لئے 30سے 35 گولیاں فی ہزار مکعب فٹ  استعمال کریں۔  
   
غلہ کھلی جگہ پڑا ہونے کی صورت میں کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟ ٹاپ

اگر غلہ کھلا پڑا ہو تو  اس کو پلاسٹک شیٹ سے اچھی طرح ہوا بند کر لیں۔

 
   
گوداموں کو سال میں کتنی دفعہ  فیومیگیشن کرنا ضروری رہتا ہے؟ ٹاپ

گوداموں کو سال بھر میں 2بار فیومی گیشن کرنا نہایت ضروری رہتا ہے، ایک غلہ ذخیرہ کرتے وقت اور دوسرا  موسم برسات میں یعنی  نمی بڑھنے پر یعنی ماہ  جولائی  میں۔

 
   
اگلی فصل کے لئے کھیتوں سے رکھے جانے والے گندم  کے بیج کی صفائی کیسے کی جا سکتی ہے؟ ٹاپ

گندم کے وہ کاشتکار جنہوں نے اپنی فصل  کی بوائی کے لئے  اپنے کھیتوں سے  بیج رکھا ہوا ہے، ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ  گندم کے بیج کی صفائی کے لئے ہر مرکز کی سطح پر  زراعت آفیسر  کے دفتر میں سیڈ گریڈر مہیا کئے گئے ہیں، ان سے گندم کے بیج کی  بہت اچھی طرح صفائی ہو جاتی ہے۔

 
   
کیا سیڈ گریڈر سے  صاف ہونے والا گندم کا  بیج،  جڑی بوٹیوں کے بیجوں سے بھی پاک ہو جاتا ہے؟ ٹاپ

جی ہاں...سیڈ گریڈر سے  گندم کے بیج کے چھوٹے اور بیمار دانوں کے ساتھ ساتھ  جڑی بوٹیوں کے بیجوں سے بھی  پاک ہو جاتا ہے، لہذا گندم کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور بوائی سے پہلے  بیج کو سیڈ گریڈر سے اچھی طرح صاف کروالیں، یاد رہے کہ سہولت محکمہ زراعت نے مفت مہیا کی ہوئی ہے۔