تحقیقاتی ادارہ برائے روغندار اجناس، فیصل آباد

سرسوں

سورج مکھی

تل

سویابین

 

سرسوں

 

 سرسوں کی کونسی اقسام پنجاب میں کاشت کے لیے موزوں ہیں؟

ٹاپ

  فصل کینولا،  آری کینولا،سپر رایا،سپر کینولا،پنجاب کینولاپنجاب میں کاشت کے لیے موزوں ہیں۔

 
   

  سرسوں کی کاشت کے لیے موزوں وقت کونسا ہے؟

ٹاپ

  شمالی پنجاب کے لئے وسط ستمبر سے آخر اکتوبر اور وسطی اور جنوبی پنجاب کے لئے یکم اکتوبر تا آخراکتوبر تک سرسوں کی کاشت مکمل کر لینی چاہیے۔

 
   

  سرسوں کی کاشت کے لیے شرح بیج کتنی ہے؟

ٹاپ

 2کلو گرام فی ایکڑ شرح بیج سرسوں کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔

 
   

 سرسوں کے لیے کونسا طریقہ کاشت موزوں ہے؟

ٹاپ

وتر کی حالت بذریعہ ڈرل سرسوں کی کاشت سب سے فائدہ مند ہے۔

 
   

 سرسوں کی فصل کو کتنی دفعہ آبپاشی  فراہم کرنی چاہیے؟

ٹاپ

سرسوں کی فصل کو تین دفعہ آبپاشی فراہم کرنی چاہیے۔پہلی آپیاشی بجائی کے 30دن بعد دوسری آبپاشی پھول آنے پر اور تیسری آبپاشی بیج بنتے وقت

 
   

 سرسوں کی فصل کو کتنی مقدار میں کھاد فراہم کرنی چاہئے؟

ٹاپ

بجائی کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی،ایک بوری پوٹا شیم سلفیٹ اور پہلے پانی کے ساتھ ایک  بوری یوریا فی ایکڑ فراہم کی جانی چاہیے۔

 
   

 سرسوں کی فصل پر کونسے کیڑے حملہ آور ہوتے ہیں؟

ٹاپ

سرسوں کا  تیلہ، آرادار مکھی،مولی بگ اور گوبھی کی تتلی سرسوں کی فصل کو فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

 

سورج مکھی

 
  ٹاپ

 سورج مکھی کے کون کونسے ہائبرڈ کاشت کے لیے موزوں ہیں؟

 

سورج مکھی کی کاشت کے لئے  Hysun-33، ایس 278،ایگوارا۔4،ٹی 40318،آرمنی کاشت کے لئے موزوں ہیں۔

 
  ٹاپ

 سورج مکھی کی کاشت کا موزوں ترین وقت کونسا ہے اور کتنا بیج درکارہے؟

 

 سورج مکھی کی کاشت 15جنوری تا 15فروری تک مکمل ہوجانی چاہیے  اور 2کلو گرام فی ایکڑ شرح بیج استعمال کرنی چاہیے۔

 
  ٹاپ

 سورج مکھی کے پودوں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ کتنا ہونا چاہیے؟

 

  سورج مکھی کی قطاروں میں 2.5فٹ کا فاصلہ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 9انچ ہونا چاہیے۔

 
  ٹاپ

 سورج مکھی کی فصل کو کتنی دٖفعہ آبپاشی  فراہم کی جانی چاہیے؟

 

سورج مکھی کی فصل کو چار دٖفعہ آبپاشی کرنی چاہیے۔پہلی آبپاشی فصل اگنے کے 20دن بعد،دوسری آبپاشی پہلے پانی کے 20دن بعد،تیسری آبپاشی پھول نکلتے وقت اور چوتھی آبپاشی بیج بنتے وقت۔

 
   

 سورج مکھی کی فصل کو کتنی مقدار میں کھاد فراہم کرنی چاہئے؟ 

ٹاپ

ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، 1بوری پوٹاشیم سلفیٹ بجائی کے وقت اور آدھی بوری یوریاپہلے پانی پراور ایک بوری یوریادوسرے پانی کے ساتھ فراہم کریں۔

 
   

 سورج مکھی کی فصل پر کونسے کیڑے حملہ آور ہوتے ہیں؟

ٹاپ

سورج مکھی کی فصل پردیمک، سفید مکھی، چست تیلہ، امریکن سنڈی اور لشکری سنڈی حملہ آٓور ہوتے ہیں۔

 
   

 سورج مکھی کی فصل کب برداشت کر لینی چاہیے؟

ٹاپ

 جب سورج مکھی کی فصل کا پھول پچھلی جانب سے ہلکا پیلا ہوجائے پھول کی پیلی پتیاں خشک ہو جائے اور سبز پتیاں بھوری ہوجائے تو فصل کو برداشت کرلینا چاہیے۔

 

تل

 
  ٹاپ

  تل کی کون کونسی اقسام پنجاب میں کاشت کے لیے موزوں ہیں؟

 

   TH-6، TS-5اور تل 18پنجاب میں کاشت کے لیے موزوں ہیں۔

 
  ٹاپ

 تل کی کاشت کے لیے موزوں ترین وقت کونسا ہے  اور شرح بیج کتنی ہونی چاہیے؟

 

 TH-6  کی بجائی15جون تا 30جون جبکہTS-5 اورTill-18 کی بجائی  25جون تا 15جولائی تک مکمل کر لینی چاہیئے۔ اور شرح بیج 2کلو گرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

 
   

تل کی فصل میں لائنوں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ کتنا ہونا چاہیے؟

ٹاپ

تل کی فصل سمال سیڈ ڈ ڈرل کے ساتھ کاشت کریں اور لائنوں /قطاروں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 6انچ ہو۔

 
   

تل کی فصل کو کتنی دفعہ آبپاشی اور کھاد کی ضرورت ہوتی ہے؟

ٹاپ

   4 دفعہ تل کی فصل کی آبپاشی کریں جبکہ 1بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ بجائی کے وقت استعمال کریں۔ اس کے علاوہ آدھی بوری یوریا بالترتیب پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

 
   

  تل کی فصل کے ضرر رساں کیڑے اور بیماریاں کون کون سی ہیں؟

ٹاپ

تل کی فصل پر ضرر رساں کیڑے سپرڈ گب، پتہ لپیٹ سنڈی/کیسپول بورر اور چست تیلہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تل پربیماریاں تل کا بٹور اور تنے کا گلنا جیسی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔

 
   

 تل کی فصل کو کب برداشت کرنا چاہیے؟

ٹاپ

جب 90تا95 فیصد پتے گر جائیں اور پودے کا 3/4نچلا حصہ سوکھ جائے۔ تل کی پھلیاں پیلے ہو جائیں تو پھلیوں کے کھلنے سے پہلے پہلے فصل کو برداشت کر لینا چاہیے۔

 

سویابین

 
  ٹاپ

سویابین کی کون کونسی اقسام پنجاب میں کاشت کے لیے موزوں ہیں؟

 

فیصل سویا بین پنجاب میں کاشت کے لیے موزوں ہیں۔

 
  ٹاپ

سویابین کی کاشت کے لیے شرح بیج کتنی ہے اور طریقہ کاشت کیا ہے؟

 

سویا بین کو سنگل قطار والی ڈرل کے زریعہ سے کاشت کیا جاتا ہے اور شرح بیج 30تا35 کلو گرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

 
   

سویابین کی فصل میں قطاروں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ کتنا ہونا چاہیے؟

ٹاپ

سویا بین کے پودوں کا درمیانی فاصلہ 4انچ  اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ 1فٹ ہونا چاہیے۔

 
   

 سویابین کی فصل کو کتنی دفعہ آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے؟

ٹاپ

سویا بین کی فصل کہ 3تا4 دفعہ آبپاشی کی فراہمی ضروری ہے۔

 
   

سویابین کی فصل کو کتنی مقدار میں کھاد کی ضرورت ہوتی ہے؟

ٹاپ

بجائی کے وقت آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ اورڈیڑھ بوری ڈی اے پی فراہم کریں۔جبکہ ایک بوری یوریا پہلے پانی کے ساتھ فراہم کریں۔