تحقیقاتی ادارہ برائے کپاس، ملتان

تحقیقاتی ادارہ برائے کپاس ملتان کیکپاس کی مشہور اقسام کون کونسی ہیں؟ ٹاپ
 ایم این ایچ-886 ، ایم این ایچ-988،ایم این ایچ-93،ایس-12،ایف ایچ-114 ، ایف ایچ-142، ایف ایچ-901،، ایف ایچ-لالہ زار ، وی ایچ-327آر ایچ-662، آر ایچ-668 ، ایس ایل ایچ-8،  بی ایچ-184وغیرہ  
   
پودے سے پودے اور قطار سے قطار فاصلہ کیا ہونا چاہیئے؟ ٹاپ
پودے سے پودے کا فاصلہ: اگیتی کاشت کے لیے 1.5 فُٹ اور عام کاشت کے لیے 1.25-1 فُٹ جبکہ قطار سے قطار کا فاصلہ 2.5 فُٹ ہونا چاہیے       
   
رجسٹرڈ بیج کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ ٹاپ
کپاس کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن (پی ایس سی) سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔  
   
کپاس کے بیج کا بُر اُتارنے کی لیے گندھک کے تیزاب کی کتنی مقدار سفارش کی جاتی ہے؟ ٹاپ
10 کلو گرام کپاس کے بیج کا بُر اُتارنے کے لیے ایک کلو گرام گندھک کا تیزاب استعمال کیا جا نا چاہیے۔  
   
بیج کو زہر لگانے کی مطلوبہ مقدار کیا ہونی چاہئے؟ ٹاپ
امیڈا کلوپرڈ 5 گرام فی ایک کلو گرام بیج یا تھائیامتھا کزم 3 گرام فی ایک کلو گرام بیج کپاس۔  
   
کھیلیوں کی کاشت کی صورت میں بی ٹی کپاس کی آبپاشی کا سفارش کردہ دورانیہ کیا ہے؟ ٹاپ
سفارش کردہ دورانیہ 8-6 دن ہے۔  
   
کپاس کو نقصان پہنچا نے وا لے کیڑوں کی کتنی اقسام ہیں؟ ٹاپ

: کپاس پر نقصان پہنچا نے وا لے کیڑے مکو ڑ و ں کو اُ ن کے طر یقہ نقصان کی بنا ء پر دو گر وہو ں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

رس چو سنے وا لے کیڑے

کُتر کر کھا نے وا لے کیڑے

 
   
 کپا س کی فصل کو نقصان پہنچا نے وا لے اہم رس چو سنے وا لے کیڑو ں کے نا م کیا ہیں؟ ٹاپ
سفید مکھی،چست تیلہ، تھر پس،کپاس کی گد ھیٹر ی ،کپاس کی بد رنگ بھو نڈی وغیرہ۔  
  ٹاپ
کپا س پرکتر کر کھا نے وا لے کیڑے مکو ڑوں کے نا م کیا ہیں؟  
گلا بی سُنڈی، لشکر ی سُنڈی، امر یکن سُنڈی، چتکبری  سُنڈی وغیرہ۔  
   
کپا س کے کیڑ و ں کی معا شی نقصان کی حد کیا ہے؟ ٹاپ

معا شی نقصان کی حد سے مرا د فصل پر نقصان دہ کیڑے مکو ڑ وں کی وہ تعدا د جس پر جا کر ان کیڑ وں کا تدا رک نا گز یر ہو جا تا ہے۔ اگر اس وقت تدارک نہ کیا جا ئے تو فصل کو معا شی نقصان پہنچنے کا اند یشہ ہو تا ہے ۔ کپاس کے کیڑ و ں کی معا شی تقصا ن کی حد ٹیبل میں د ی گئی ہے:

معا شی نقصا ن کی حد

نا م کیڑا

نمبر شما ر

4تا5 بچے /با لغ یا دو نو ں کو ملا کر فی پتہ

سفید  مکھی

1

1بچہ یابا لغ فی پتہ

چست تیلہ

2

8تا 10 فی پتہ

تھر پس

3

نظر آنے پر سپر ے کر یں

ملی بگ

4

5 تا 10 فیصد ٹینڈو ں کا نقصان

گلا بی سُنڈی

5

3 سُنڈیاں فی 25 پو دے

امریکن سُنڈی

6

3 سُنڈیاں فی 25 پو دے

چتکبری سُنڈی

7

نظر آنے پر سپر ے کر یں

لشکر ی سُنڈی

8

 
   
سفید مکھی کے کیمیا ئی تدا رک کے لیے سفا رش کر دہ مؤ ثر زہر یں کو ن کونسی ہیں؟ ٹاپ
  • سپا ئیرو ٹیٹرامیٹ بحساب 125ملی لیٹر فی 100لیٹر پا نی میں ملا کر سپر ے کر یں
  •  پا ئری پرا کسی فن بحساب 400 ملی لیٹر فی 100لیٹر پا نی میں ملا کر سپر ے کر یں
  • بپرو فیزین بحساب 600- 500گرام فی 100لیٹر پا نی میں ملا کر سپر ے کر یں
  • ڈایا فینتھوران بحساب 200 ملی لیٹر فی 100لیٹر پا نی میں ملا کر سپر ے کر یں
 
   
گلا بی سنڈی کے کیمیا ئی تدا رک کے لیے سفا رش کر دہ مؤثر زہر یں کو ن کونسی ہیں؟ ٹاپ
  • با ئی فینتھر ین بحسا ب 300ملی لیٹر فی ایکٹر سپر ے کر یں
  • ٹرائی ایزوفا س بحسا ب 800ملی لیٹر فی ایکٹر سپر ے کر یں
  •  گیما ساہیلوتھرین بحسا ب 125ملی لیٹر فی ایکٹر سپر ے کر یں
 
   
کپاس کا  بہترین وقتِ کاشت کیاہے؟ ٹاپ
 یکم اپریل سے15  اپریل  تک کاشت مکمل کرلینی چاہیئے۔  
   
کپاس کے  لئے کونسی زمین بہتر ہے؟ ٹاپ
ذرخیززمین بہتر ہے۔  
   
شرح بیج کتنا ہے؟ ٹاپ

  8-10 کلوگرام  بُروالا اور 12-10 کلو گرام بُر اُترا ہوا۔ 

 
   
کلر زدہ  زمینوں  میں  کو نسا طریقہ کاشت  استعمال کرنا چاہئے؟ ٹاپ
پٹڑیوں پرکاشت کرنے کا طریقہ سب سے بہتر ہے۔  
   
کپاس میں فی ایکڑ پودوں کی تعداد کتنی ہونی چاہئے؟ ٹاپ
وقتِ کاشت کے لحاظ سے  17500  سے35000   پودا  فی ایکڑ ہونی چاہیئے۔  
   
کھادوں کی فی ایکڑ مقدار کتنی ہونی چاہیئے؟ ٹاپ
درمیانی ذرخیز زمین کے لئے 1.5بوری ڈی اے پی یا 3.5 بوری نائٹرو فاس + ایک بوری سلفیٹ  آف پوٹاش +3 بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیئے۔  
   
کپاس کی جڑی بوٹیوں کو کیسے قابو کرنا چاہیئے؟ ٹاپ
جڑی بوٹیوں کو قابو کرنے کے لئے   بیجائی کے 48گھنٹے کے اندر  جڑی بوٹی مار زہر کا سپرے کرنا چاہیئے پھر 25 سے 50 دن کے اندر دو دفعہ گوڈی کرنی چا ہیئے۔  
   
کپاس میں چھدرائی کا عمل کب تک مکمل کرنا چاہیئے؟ ٹاپ
کپاس کی چھدرائی کا عمل بیجائی کے 25 سے 35 دن  کے اندر مکمل کر لینا چا ہیئے۔