تحقیقاتی ادارہ برائے سٹرس ، سرگودھا

گوبر کی کھاداستعمال کرنے کا درست وقت کب ہوتا ہے؟ ٹاپ
 دسمبر۔ جنوری  
   
ترشاوہ پودے کو کتنی مقدار میں گوبر کی کھاد کی ضرورت ہوتی ہے؟ ٹاپ
60-50 کلو گرام فی پودا  
   
گا ئے کی گو بر بطور کھاد کی جگہ بکری یا مرغی کی کھاد استعمال کی جا سکتی ہے؟ ٹاپ
جی ہاں مگر30 کلو گرام فی پودے سے زیادہ نہیں ہو نی چا ہیے  
   
دس سال کے ترشا وہ پودے کو کتنی مقدار میں بکری اور مرغی کی کھاد استعمال کی جا سکتی ہے؟ ٹاپ
20-30 کلو گرام فی پودا  
   
مر غی کی کھاد استعمال کر نے کا کو ئی نقصان ہے؟ ٹاپ
نہیں  
   
گوبر کی کھاد کو کس طریقے سے زمین میں ڈالا جا ئے؟ ٹاپ
اسکو درسخت کے پھیلا ؤ کے نیچے متوازن طریقے سے پھیلا یا جا ئے۔  
   
گوبر کی کھاد استعمال کرنے کے بعد درخت کے پھیلا ؤ کو اور کیا استعمال کیا جا سکتا ہے؟ ٹاپ
گوبر کی کھاد کو زمین میں اچھی طرح مکس کرنا چا ہیے اور پھر 200 گرام فی پودا یوریا پانی کے ساتھ استعمال کرنا چا ہیے۔  
   
سٹرس جیسے پودے کیلئے شاخ تراشی ضروری ہے؟ ٹاپ
جی ہاں  
   
ترشاوہ درخت کی شاخ تراشی کرنا کیوں ضروری  ہے؟ ٹاپ
شا خ تراشی کرنے سے پودے کا ڈھانچہ متوازن بنتا ہے۔  
   
کونسی شاخیں ترشاوہ پودے سے ختم کرنے چا ہیں؟ ٹاپ
پرانی سوکھی اور بیمار شاخوں کو تلف کر نا چا ہیے۔  
   
شا خ تراشی کے اوزار کونسے ہیں؟ ٹاپ
 پرونر اور کلپر  
   
کیا یہ بازار میں دستیاب ہیں؟ ٹاپ
جی ہاں  
   
ملی بگ کا بہترین طریقہ تدارک کیا ہے؟ ٹاپ
درختوں کی چھتری کے نیچے والی زمین میں پڑے ہوئے انڈوں کی گوڈی کے ذریعے تلف اس کا بہترین طریقہ تدارک ہے  
   
سٹرس سِلا کو کیسے کنٹرول کیا جاتا ہے؟ ٹاپ
مارچ ، اپریل اور اگست ، ستمبر کے مہینوں میں سٹرس سِلا کی سکا ؤ ٹنگ کرنی چا ہیئے۔ اگر کیڑوں کی تعداد نقصان کی معاشی حد( چھ فیصد) ہو تو مناسب زہروں مثلاََ با ئی فینتھرین یا تھا ئیا میتھر گرم کا سپرے کرنا چا ہئے۔  
   
تھر پس کو کیسے کنٹرول کیا جاتا ہے؟ ٹاپ
تھرپس کےتدارک کیلئے سفارش کردہ زہروں مثلاََ ایسیفیٹ ، سپا ئنو سیڈ اور کلو ما ئنا پیر کا بر وقت سپرےکرنا ضروری ہے۔  
   
ترشاو ہ  باغات کے نقصان دہ کیڑوں کو تلف کرنےوالے کسان دوست کیڑے کو نسے ہیں؟  
ان کیڑوں میں شکاری کیڑے مثلاََ کرا ئی سوپا، لیڈ ی برڈ پیٹل اور ڈریگن فلائی جبکہ طفیلی کیڑے مثلاََ واسب وغیرہ شامل ہیں۔ ٹاپ
   
ترشا وہ باغات کے نقصان دہ کیڑے کونسے ہیں؟ ٹاپ
سٹرس سِلا، ملی بگ، ایفڈ ، سکیلز، لیف ما ئنر، لیموں کی تتلی اور پھل کی مکھی ترشاوہ باغات کے نقصان دہ کیڑے ہیں۔  
   
ملی بگ یا گد ھیڑی کا کلچرل کنٹرول کیا ہے؟ ٹاپ

گد ھیڑی کے کلچرل کنٹر ول کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے:

  • دسمبر کے مہینے میں درختوں کے تنے کے گرد  حفاظی بند با ندھ دیں تا کہ گدھیڑی کے بچے اور نر اوپر نہ چڑھ سکیں
  • جو لائی سے لے تک دسمبر کے مہینوں تک ملی بگ سے متاثر ہ پودوں کی چھتری کے نیچے والی زمین میں گوڈی کریں تاکہ یہاں پڑے ہو ئے انڈے تلف ہو جا ئیں
 
   
ترشا وہ باغات کی خطر ناک بیماریاں کو نسی ہیں؟ ٹاپ
سٹرس کینکر، سٹرس گریننگ، سٹرس سکیب، سٹرس میلا نوز، سٹرس گمو س پودوں کا مر جھا ؤ اور سٹرس ٹر یسٹ ٹیزہ وائر س۔  
   
ترشا وہ باغات میں پھل کی مکھی کا تدارک کیسے کیا جا سکتا ہے؟ ٹاپ

پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے مندرجہ ذیل طریقہ کار پنا یا جا تا ہے:

  • درختوں کی چھتری کے نیچے والی زمین میں گوڈی کر کے پیو پوں کی تلفی
  •  پھل کی مکھی کے حملہ کے موسم میں ہر ایک ایکڑ کے رقبہ میں میتھا ئل یو جینال کے پانچ جنسی پھندے لگا ئیں
  •  باغات کی صفا ئی اور متاثرہ پھل کی تلف کو یقینی بنا ئیں