ٹنل کے ذریعے کاشتکاری

موسم گرما کی سبزیات کو کاشت اور بھر پور پیداوار کیلئے متعدل موسم (درجہ حرارت اور نمی ) کے علاوہ ایسا سازگار ماحول چاہیے جس میں رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ کم سے کم ہو۔ چونکہ صوبہ پنجاب میں دسمبر تا جنوری درجہ حرارت کم ہو تا ہے اور کورا بھی پڑتا ہے اسلئے ان مہینوں میں موسم گرما کی اگیتی سبزیاں کھیت میں اگانا نا ممکن نہیں ہے۔ موسم گرما کی سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیا دہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کے طریقے کو رواج دیا گیا ہے۔ چونکہ ٹنل کو شدید سردی کے موسم میں پلا سٹک شیٹ سے ڈھانپ دیا جا تاہے لہٰذا اس کے اندر کا درجہ حرارت مناسب رہتا ہے اس لیے شدید سردی اور کورے کے با وجود ٹنل کے اندر پودوں کی برھوتری جا ری رہتی ہے ۔ادارہ تحقیقات سبزیات فیصل آباد نے 1985ء میں ٹنل کاشت پر تجربات کی ابتداء کی ۔جدت پسند کاشتکاروں نے اس جدید طریقہ کاشت کو اپنا لیا ہے۔ پنجاب میں وسیع پیمانے پر سبزیا ت کی غیر موسمی کاشت کی جا رہی ہے علا وہ ازیں موسم گر ما کی سبزیوں کو مزید اگیتا یعنی موسم گر ما اور خزاں میں کاشت کرنا مقصود ہو تو انہیں انسیکٹ نیٹ یا باریک کپڑے سے ڈھانپی گئی ٹنل کے اندر کاشت کیا جا سکتا ہے۔ درجہ ذیل کتابچہ میں پلاسٹک ٹنل اور انسیکٹ نیٹ کے نیچے کاشت کو بھی شامل کیا گیا ہے تا کہ موسم گر ما کی سبزیوں کی بے موسمی کاشت کے بارے میں معلومات عام کاشتکاروں تک پہنچ سکیں۔
اہمیت: ٹنل کاشت سے نہ صرف اگیتی سبزیوں کا حصول ممکن ہے بلکہ ٹنل میں کاشت کر دہ سبزیات کی فی ایکڑ پیداوار بھی عام فصل سے زیا دہ ہو تی ہے۔ جس کی وجہ سے سبزیات کی نہ صرف دستیابی کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے بلکہ روزگار اور کاشتکار کی آمدن میں اضافہ بھی ممکن ہوتا ہے۔

موزوں سبزیات

ٹنل کے اندر موسم گرما کی مندرجہ ذیل سبزیاں کامیابی کے ساتھ اگا ئی جا سکتی ہیں:

  • کھیرا
  • گھیا کدو
  • ٹماٹر
  • خربوزہ
  • تربوز
  • سبز مرچ
  • شملہ مرچ
  • چپن کدو
  • حلوہ کدو
  • گھیا توری

ٹنل کی اقسام بلحاط ساخت

۔بانسوں کی ٹنل

یہ ٹنل بلحاظ قیمت کا فی سستی پڑتی ہے لیکن دیر پا نہیں ہوتی ۔ اس کی ساخت میں کچھ ترمیم کی جا سکتی ہے۔ جو بانس زمین میں گاڑے جا تے ہیں ان کی جگہ سفیدہ  کی لکڑی استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ ٹنل زیا دہ سے زیا دہ تین سال تک کار آمد رہتی ہے ۔اینگل آئرن یا جستی پائپوں کی مدد سے بنا ئی جا تی ہے۔ اس کی قیمت زیا دہ اور عمر 15تا 20 سال ہو تی ہے۔ اس کا خرچ کم کرنے کیلئے ترمیم کی جا سکتی ہے۔ چھت میں

آئرن ٹنل

  یہ ٹنل ٹیآئرن یا پا ئپ کی جگہ بانس استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ جبکہ ستون والے پائپ کنکریٹ کے سانچے میں گارڈیے جا تے ہیں۔ ایسی ٹنل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی کیا جا سکتا ہے۔

 پست ٹنل 

اس قسم کی تنل کو سریا (پانچ ملی میٹر موٹا) ،باریک بانس یا شہتوت کی ٹہنیوں کو کمان کی شکل میں موڑ کر بنا یا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے دو سے تین میٹر لمبائی کے ٹکرے استعمال کئے جا تے ہیں۔

قسم ٹنل اونچائی موزوں سبزیات
بلند ٹنل 4 تا 5 میٹر کھیرا، ٹماٹر، گھیا کدو
واک ان ٹنل 2 تا 2۰5 میٹر شملہ مرچ، سبز مرچ، کھیرا، چپن کدو
پست ٹنل لگ بھگ 1 میٹر چپن کدو، کریلہ، گھیا توری، حلوہ کدو، خربوزہ، تربوز

 رابطہ کریں

محکمہ سبزیات
ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ جھنگ روڈ فیصل آباد 
فون نمبر:           9201678-041